پیپلز پارٹی کی گو نواز گو ریلی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کی کال پر پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد میں بھی ’’گو نواز گو‘‘ ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر ڈاکٹر نعیم صادق اور جنرل سیکرٹری حاجی مرزا نیاز بیگ نے کی۔ ریلی ضلعی صدر ڈاکٹر نعیم صادق کی رہائش گاہ سے شروع ہوئی اور جوہرآباد کی مختلف سڑکوں اور شاہراؤں پر چکر لگاتی ہوئی کالج چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکائے ریلی نے بڑے بڑے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے درج تھے۔ ریلی کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر ڈاکٹر نعیم صادق نے کہا کہ کرپشن مافیا بے نقاب ہونے کے بعد اب سیاسی منظر سے آؤٹ ہونیوالا ہے۔ جے آئی ٹی کی تحقیقی رپورٹ آنے کے بعد اب میاں نواز شریف کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی آئینی جواز نہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی مرزا نیاز بیگ نے کہا کہ شریف برادران کو کرپشن ‘ بدعنوانیوں‘ عوام کی حق تلفیوں اور سیاسی مخالفین کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے کی سزا مل رہی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی اقتدار سے علیحدگی ہر محب وطن پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے جانے سے نہ ہی تو جمہوریت غیر مستحکم ہو گی اور نہ ہی سی پیک منصوبہ کو کوئی خطرہ ہے۔ پیپلزپارٹی آئین ‘ جمہوریت اور عوام کے حقوق کی محافظ ہے اور انشاء اﷲ جمہوریت کے استحکام کیلئے اپنی جراتمندانہ جدوجہد جاری رکھے گی۔ 

;
پیپلز پارٹی کی گو نواز گو ریلی پیپلز پارٹی کی گو نواز گو ریلی Reviewed by Khushab News on 7:53:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.