سرزمینِ خوشاب ایک "بڑے آدمی" سے محروم ہوگئی۔

رشید احمد چٹھہ مرحوم

انا للہ و انا الیہ راجعون !
رشید احمد چٹھہ مرحوم سے میری گنتی کی چند ہی ملاقاتیں ہوں گی۔ان کے دو صاحبزادے عمران چٹھہ اور ڈاکٹر عثمان چٹھہ کے ساتھ پاکستان کرکٹ کلب جوہرآباد میں سالہا سال اکٹھے کرکٹ کھیلنے کا موقعہ ملا جبکہ ان کے بڑے صاحبزادے سعید چٹھہ ہمارے روایتی حریف جناح کرکٹ کلب سے کھیلا کرتے تھے بقول برادرم چوہدری نعیم سدھو کہ "پاکستان اور جناح کا آپس میں مقابلہ بنتا تو نہیں ہے۔"
پاکستان کرکٹ کلب کے کالج گراؤنڈ پر وکٹ بنانا تھی دیگر مخیر حضرات کے علاوہ عمران کے ہمراہ رشید چٹھہ صاحب کے پاس بھی جانا ہوا۔
علاوہ ازیں ان کی سماجی مصروفیات ڈسٹرکٹ پبلک سکول و انٹر کالج جوہرآباد میں ذرا قریب سے دیکھنے کا موقعہ ملا۔بعض پرنسپلز اور ضلع کے انتظامی سربراہ اس ادارے کو بہتی گنگا سمجھ کر اس میں ہاتھ دھونا تو دور نہانا دھونا چاہتے تھے لیکن رشید احمد چٹھہ مرحوم بطور رکن بورڈ آف گورنرز ہمیشہ ان کے آڑے آتے رہے۔میں اکثر حیران ہوتا کہ ایک شخص کسی سماجی خدمت میں اپنے ذاتی کام سے بھی زیادہ ایماانداری اور جوش و جذبہ سے کیسے حصہ لے سکتا ہے۔مرحوم رشید احمد چٹھہ کی مثال ہمارے سامنے ہے۔ڈی پی سی اینڈ آئی سی جوہرآباد اگر آج کسی مقام پر ہے تو رشید احمد چٹھہ مرحوم کے ساتھ ساتھ ہمیں ملک غلام محمد ٹوانہ سابق ضلع ناظم خوشاب،ملک احسان اللہ ٹوانہ سابق ضلع ناظم خوشاب،ملک الطاف حسین ایڈووکیٹ،ڈاکٹر الف الرحمن بلوچ،سید امداد حسین ہمدانی ایڈووکیٹ اور خاص طور پر میجر(ر) سلیم الرحمن کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہوگا۔
ضلع بھر میں ہونے والے دیگراہم سماجی منصوبوں میں بھی رشید احمد چٹھہ مرحوم ہمیشہ آگے آگے رہتےتھے۔ادارے سرکاری ہوں یا غیر سرکاری،تعلیمی ہوں یا رفاہی،ہسپتال ہوں یا خدمتِ خلق کا کوئی بھی منصوبہ ہو چٹھہ صاحب ہمیشہ صفِ اول میں موجود رہتے تھے۔
اللہ پاک نے ان کی نیک نیتی،خدمتِ خلق کے جذبے کے بدلے انہیں گونا گوں انتطامی صلاحیتوں سے نوازا تھا۔اس کا مظاہرہ میں نے انہیں کالج کونسل گورنمنٹ کالج جوہراباد کی اکثر میٹنگز میں کرتے دیکھا۔
ان کے انتقال سے ایک بڑا خلاء پیدا ہو گیا ہے،اسی جذبے،شوق اور لگن رکھنے والا دوسرا رشید احمد چٹھہ اب شاید ہی دستیاب ہو ۔۔۔۔۔ اللہ 
پاک ان کے درجات بلند فرمائے ،سوگواران کو صبرِ جمیل عطا ہو ۔۔۔۔ آمین!
تحریر: پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ
;
سرزمینِ خوشاب ایک "بڑے آدمی" سے محروم ہوگئی۔ سرزمینِ خوشاب ایک "بڑے آدمی" سے محروم ہوگئی۔ Reviewed by Khushab News on 6:57:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.