وادی سون کی خبریں ،جمعرات 20 جولائی

نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)یونین کونسل نلی میں پی سی سلیب اور گلیوں کا کام تیزی سے جاری ہے 20لاکھ کی گرانٹ مکمل ہونے پراہلیان علاقہ کی طرف سے ایم این اے ملک عذیر خان اور ملک خلاص بلہہ اعوان کا شکریہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق یوسی نلی کی سیاسی وسماجی شخصیت ملک محمد ظفر اعلیٰ اعوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کافی عرصے سے کئی مشکلات سے دوچار تھے ہماری گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی لوگوں کا گھروں سے نکلنا بھی مشکل ہو جاتا تھا سمیرا گروپ کے رہنما ملک خلاص خان بلہہ کی خصوصی کاوش سے ہمارے ڈیرے پر بھی پی سی سلیب دیکر ہمیں بڑی مشکل سے نکال ہم تہہ دل سے ایم این اے ملک عذیر خان اور ملک خلاص خان بلہہ کے انتہائی مشکور ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ یونین کونسل نلی میں ملک خلاص خان بلہہ کی خصوصی کاوش سے 30لاکھ کی گرانٹ بھی منظور ہو چکی ہیں جو کہ جلد از جلد یوسی نلی میں تعمیروترقی کا ایک نیا دور شروع ہو جائے گا اور انشاء اللہ یونین کونسل نلی کی تمام وہ گلیاں جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے وہ جلد از جلد نئی بنائی جائے گی ۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کے مختلف شہروں میں موسلادھار ہونے سے برساتی نالوں میں طغیانی آگئی زرعی ماہرین کے مطابق گوبھی کی فصل کو نقصان ہونے کا اندیشہ ہے بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
;
وادی سون کی خبریں ،جمعرات 20 جولائی وادی سون کی خبریں ،جمعرات 20 جولائی Reviewed by Khushab News on 8:19:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.