اوچھالی نوشہرہ روڈ تعمیر میں گھپلے

Photo:
 فائل فوٹواقبال نسال

نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان
اوچھالی نوشہرہ روڈ تعممیر میں گھپلے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سیاسی وسماجی کارکن ملک محمد اقبال نسال نے کہا ہے کہ اوچھالی نوشہرہ روڈجوکہ عرصہ تین سال سے تعمیر کے مراحل سے گزر رہی ہے ناقص مٹیریل ٹھکیدار کی لاپروہی اورغفلت سے مزدور طبقہ غیر معیاری کام کررہا ہے کروڑوں روپوں سے بننے والی سڑک حالیہ بارشوں کی نذر بھی ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ اب نوشہرہ سے سبھرال تک ادھورے کام کو مکمل کیا جارہا ہے پرانی سڑک کے اوپر معمولی بجری ڈال کر مرمتی کی جارہی ہے جبکہ مذکورہ سڑک پر پہلے روڑے ڈال کر بھرائی کی جانا تھی نوشہرہ سبھرال تک چار کلو میٹر کے فاصلہ پر بارشی پانی کا اخراج ہے ان جگہوں پر سڑک کی بلندی کرکے پل تعمیر کئے جائیں انہوں ہائی وے حکام اور ڈی سی خوشاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا کہ قومی سرمایہ ضائع ہونے بچایا جائے اور معائنہ ٹیم تشکیل دی جائے جو مذکورہ سڑک کی تعمیر کی حالت زار دیکھیں۔
میاں نوز شریف سرخرو ہونگے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما ملک جاوید بکھوال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف سازشی ٹولوں کے باوجود سرخرو ہوں گے اور آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی ملک کی ترقی مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی اور اسی طرح جب بھی میاں نواز شریف کی حکومت ترقی کی منازل طے کرتی ہے تو مخالفین راستے میں روکاوٹ بن جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ میاں برادران کے ووٹر ان کے سپورٹر ہیں جو دست بازو بن کران کی حفاظت کریں گے اور ملک پاکستان ترقی کی منزلیں طے کرئے گا
;
اوچھالی نوشہرہ روڈ تعمیر میں گھپلے اوچھالی نوشہرہ روڈ تعمیر میں گھپلے Reviewed by Khushab News on 2:07:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.