وادی سون کی خبریں

نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان
پیل میں خطرناک بیماریاں پھیلنے لگی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع پیل اور گردونواح میں ہیپاٹئٹس اور چکن گنیا ودیگر امراض نے پنجے گاڑلئے بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی علاقہ کی سماجی شخصیات پیر زادہ بابر ریاض شاہ کونسلر ملک عبدالقدیر ملک اقبال ملک انور کچر شریف ودیگرنے کہا ا کہ پیل وگردونواح موضح میں ہر دوسرا تیسرا شخص اس امراض میں مبتلا ہے یہاں کے مکین مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں جس کے باعث آئے روز بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں انہوں نے محکمہ صحت اور ڈی سی خوشاب سے مطالبہ کیا کہ یہاں محکمہ صحت کی ٹیم بھیج کرسروے کرکے ٹیسٹ کرکے حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔
 جاوید اعوان ایک عوامی لیڈر ہیں
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سابق کونسلر ملک محمد علی مردوال نے کہا کہ ایم پی اے ملک جاوید اقبال اعوان نے حلقہ میں ترقیاتی کام کروا کر ثابت کردیا ہے کہ وہ عوامی لیڈر ہیں انہوں نے کہا کی یو سی مردوال کے گرلز ہائی سکول میں بچیوں کے لیے کمپیوٹر مہیا کرنے اورٹی ایچ کیوہسپتال میں ہیپاٹئٹس سنٹر بنانے پر ان کے ممنون ہیں انشا اللہ ترقی اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے پر ان ساتھ ہیں اس موقع پر سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع خوشاب ملک احمد جاوید اعوان موجود تھے۔
خدمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خدمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں اور خدمت کی سیاست ہی مسلم لیگ (ن) کا وطیرہ ہے میں نے ہمیشہ شہر کی تعمیروترقی اور فلاح بہبود کے کاموں کو ترجیح دی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جا سکے اگر کٹھہ شہر کی عوام نے مجھ پر اعتماد کیاہے تو میں بھی انشاء اللہ شہر بھر کو مثالی بنا دونگا ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) یونین کونسل کٹھہ کے چئیرمین ملک صالح محمد چدھڑ اعوان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں عوام کا خادم ہوں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرونگا مجھ پر عوام کے ووٹوں کا قرض ہے جو میں جتنی بھی عوام کی خدمت کرو کبھی بھی واپس نہیں کر سکتا میں غریب اور مظلوم عوام 
نمائندہ ہوں اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کبھی مصلحت کا شکار نہیں ہوں گا ۔
 کسان مزدور اتحاد کااجلاس
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) کسان مزدور اتحاد نلی کا ہفتہ وار اجلاس ،چئیرمین سمیت تمام ایگزیکٹو ممبران اور کسان مزدوروں کی بھرپور شرکت ۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نلی میں کسان مزدور اتحاد کا اجلاس چئیرمین راجہ محمد ممتاز ،ایگزیکٹو ممبر ان ملک سانول خان اور ملک مختار اجمیری کی صدارت میں شروع ہو ا۔اجلاس میں چئیرمین راجہ محمد ممتاز نے کہا کہ مزدوروں کے حق کیلئے ہم ہر فورم پر آواز اٹھانے کیلئے تیار ہیں کیونکہ مائنز اونر جب ہماری زمینوں سے ارب پتی بنے بیٹھے ہیں اور اسکے باوجودمائنز اونر نے ہمارے مزدوروں کو بغیر کسی وجہ سے نوکری سے نکال دیا جو سر اسر زیادتی ہے جو ہم کسی صورت برادشت نہیں کریں گے ۔ہم انشاء اللہ اگلے چند دنوں میں مزدوروں کے حق کیلئے وزیر مائنز سے ملاقات کریں گے اور انشاء اللہ جلد از جلد اسکا حل نکالے گے اور مزدوروں کو اپنا حق ضرور دلوائے گے پاکستان میں اگر ایک وزیر اعظم سے حساب لیا جا رہا ہے تو مائنز اونر سے کیوں نہیں حساب لیا جاتا کہ وہ گورنمنٹ کو کتنا ٹیکس ادا کر رہے ہیں میں اعلی حکام سے درخواست کرونگا کہ مائنز اونر جتنے بھی ہے انکی نیب سے انکوئری کرائی جائے تاکہ پتا چلے کہ گورنمنٹ کو کتنا ٹیکس دیا جا رہا ہے اجلاس کے آخر میں کسان اور مزدوروں نے چئیرمین راجہ محمد ممتاز کو ہر فورم پر بھرپور حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی ۔
;
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 1:03:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.