وادی سون 25 جولائی کی خبریں


نوشہرہ وادی سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان
برساتی نالے کے لیے فنڈز کا مطالبہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کسان بورڈ تحصیل نوشہرہ کے صدر ملک اختر اسلام پتھال کی قیادت میں ایک وفد نے ڈی سی خوشاب چوہدری امجد بشیر سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور وادی سون کے کسانوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا انہوں نے نوشہرہ کے محلہ مہرال کے جنوب میں ایک پختہ دیوار 37سال قبل تعمیر کرائی گئی تھی تاکہ برساتی نالے کا پانی شہر میں داخل نہ ہو حالیہ بارسوں سے اسکی بنیادیں کمزور ہوگئی ہیں جوکہ کسی بھی وقت گر سکتی ہے جس سے برساتی نالے کا پانی شہر میں داخل ہوکر تباہی پھیلا سکتا ہے وفد کی گزارشات پر ڈی سی خوشاب امجد بشیر نے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ محمد کلیم سے رپورٹ طلب کرلی اور وفد کو یقین دلایا کہ رپورٹ کے بعد فنڈز فراہم کردئیے جائیں گے واضع ہوکہ مذکورہ دیوار کئی سال قبل تعمیر ہوئی جبب برساتی نالے کا پانی شہر میں داخل ہوگیا تھا محلہ مہرال کے مکانات زمین بوس ہوگئے تھے ان کے تحفظ کیلئے دیوار تعمیر کرائی گئی تھی جسکی اب حالت قابل رحم ہے۔

ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بلدیہ نوشہرہ کی جانب سے تکبیر چوک ،خوشاب سکیسر روڈ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا تمام دوکانداروں کے سائن بورڈ اور روڈ پر کھڑی روکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا ہے جس کے بعد روڈ کشادہ اور صاف ستھرا نظر آنے لگا ہے بلدیہ کا کارکردگی کو شہریوں نے سراہا ہے اور توقع ظاہر کی کہ شہر سے جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو تلف کرانے کیلئے جلد اقدامات کریں گے۔
;
وادی سون 25 جولائی کی خبریں وادی سون 25 جولائی کی خبریں Reviewed by Khushab News on 6:44:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.