اوچھالی نوشہرہ روڈ، خوشاب نیوز کی خبر پر ایکشن

نوشہرہ وادی سون نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان سے

خوشاب نیوز کی خبر پر ایکشن
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ہائی وے خوشاب کے حکام نے گزشتہ دنوں خوشاب نیوز کی خبر پر نوٹس لے لیا ایکسین ہائی وے نصراللہ اورایس ڈی او محمد صفدر نے اوچھالی نوشہرہ سڑک کا معائنہ کرکے ٹھکیدار کو ہدایت کی کہ وہ کام کو معیاری اور نامکمل سڑک کو جلد تعمیر کرائیں بعد ازاں انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم مشکور ہیں کہ آپ لوگوں نے مذکورہ سڑک کے بارے نشاندہی کی محکمہ ہائی وے اس وقت تک ٹھکیدار کو رقم کی ادائیگی نہیں کرئے گا جب تک سڑک پر ہونے والا کام معیاری نہیں ہوجاتااور سڑک کے دونوں اطراف سے ناجائز تجاوزات کو ختم کرایا جارہا ہے ۔

رشوت خوروں کی نشاندہی شہریوں کا فرض ہے،عاصم رضا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ریجنل ڈاریکٹر انٹی کرپشن سرگودھا عاصم رضا نے وادی سون کے مرکزی مقام نوشہرہ کے ریسٹ ہاؤس میں کھلی کچہری لگائی علاقہ وادی سون سے آئے ہوئے شہریوں نے مختلف صوبائی محکموں کے بارے زبانی اور درخواست میں اپنی اپنی شکایات نوٹ کرائیں محکمہ مال کے خلاف صدر کسان بورڈ ملک اختر اسلام پتھال نے کہا کہ نوشہرہ میں جہاں سے اربن ایریا کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے وہاں سے تمام انتقالات کو خارج کرکے رجسٹریاں کرانے کے احکامات جاری کئے جائیں محکمہ ہائی وے کے خلاف ملک محمد اقبال نسال کی درخواست پر اوچھالی نوشہرہ روڈ،ملک صفدرآف کھبیکی کی درخواست پرجابہ نوشہرہ روڈ شفاخانہ حیوانات ،رورل ہیلتھ سنٹرکھبیکی اور ملک ظفراقبال کی درخواست پر ٹورازم کے جھیل کھبیکی کے کنارے ریسٹ ہاؤس کی تعمیر پر ناقص مٹیریل کے استعمال پر انکوائری عمل میں لائی گئی جو ایک ماہ بعد رپورٹ پیش کرئے گی ریجنل ڈاریکٹر کرپشن عاصم رضا نے کہا کہ کرپشن کی لعنت ہمارے معاشرے کا حصہ بن گئی ہے اس کے خاتمہ کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے آپ ٹھوس ثبوت کے ساتھ شکایات کریں ہم انشا اللہ مظلوم کے ساتھ مل کر راشی اور کرپٹ مافیا کو ان کے کیفر کردارتک پہنچائیں گے آپ کا اخلاقی فرض ہے کہ رشوت خوروں کی نشاندہی کریں انہوں نے اسسٹنٹ ڈاریکٹر کرپشن خوشاب بدر منیر کو ہدایت کی کہ مہینہ میں ایک بار وادی سون نوشہرہ میں جاکر کھلی کچہری لگا کر لوگوں کے متعلقہ محکموں کے بارے شکایات سنا کریں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محمد کلیم اور نائب تحصیل دار محمد عظیم جسرا بھی موجود تھے۔

;
اوچھالی نوشہرہ روڈ، خوشاب نیوز کی خبر پر ایکشن اوچھالی نوشہرہ روڈ، خوشاب نیوز کی خبر پر ایکشن Reviewed by Khushab News on 5:46:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.