سوموار 31 جولائی ، وادی سون کی خبریں

نوشہرہ وادی سون نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان
نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رکھیں گے،جاویداعوان
ؐخوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایم پی اے ملک محمد جاوید اعوان نے کہا ہے کہ ہم میاں برادران کی قیادت میں جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے ہر سازش کا ڈٹ کا مقابلہ کریں گے میاں نواز شریف نے اپنے تحفظات کے باوجود عدلیہ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن سے قبل استعفی دے دیا کیونکہ وہ اداروں میں ٹکراؤ نہیں چاہتے اور ملک میں ترقی کے خواہاں ہیں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے جانے پر خوشیاں اور جشن منانے والے یہ مت بھولیں کہ کل عمران،زرداری اور دیگر کی بھی باری آئے گی وہ وادی سون پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ حلقہ میں ترقیاتی کام جاری ہیں نوشہرہ سرہال ،شکرکوٹ ،اوگالی سڑک نئے سرے سے تعمیر کی جائے گی اوچھالی نوشہرہ سڑک میں ناقص مٹیریل کے استعمال پر نوٹس لیا گیا ہے ٹورازم کے حوالے سے خوشاب نوشہرہ کارپٹ سڑک کاکام جاری ہے کنہٹی ،سوڈھی باغ جھیل کھبیکی کے علاقوں میں سیر وسیاحت کو فروغ دینے کیلئے کام جاری ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتے ہیں کوئی مخالف آج تک میرے یا میرے خاندان پر کرپشن کی ایک پائی ثابت نہیں کرسکتا حلقہ کی عوام کا احسان ہے کہ مجھے باربار کامیابی سے ہمکنار کرکے اسمبلی تک پہنچاتے ہیں میں بھی اسمبلی میں حلقہ کے مسائل بیان کرکے فنڈز لاکر حلقہ میں ترقیاتی کاموں پر خرچ کرکے حلقہ کی عوام کا احسان اترانے کی کوشش کرتا ہوں مجھے توقع ہے کہ عوام آئندہ عام انتخابات میں پہلے کی طرح مجھے اور میری پارٹی مسلم لیگ ن کو کامیاب کرائیں گے۔

نواز شریف کے لیے ہمارا لہو بھی حاضر ہے،خاور ایوب
ؐخوشاب نیوز ڈاٹ کام)میاں محمد نواز شریف کیلئے میرا لہو بھی حاضر ہے میاں محمد نواز شریف کے ایک اشارے پر مجھ سمیت تمام مسلم لیگی اپنی جان تک قربان کرنے کو تیار ہیں میاں محمد نواز شریف میرے محبوب قائد ہے جسے کسی کے دل سے نہ تو نکالا جا سکتا ہے اور نہ ہی ان کیلئے ہماری محبت کم ہو سکتی ہے نواز شریف کی نااہلی پر مٹھائیاں تقسیم کرنے والے جلد اپنے کئے پر شرمندہ ہو نگے ان خیالات کا اظہار دامن مہاڑمسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک خاور ایوب اعوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف کے خلاف ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت نہیں کی جا سکی پانامہ کا شور کرنے والوں نے ملکی ترقی کو روکا ہے تاکہ2018ء میں پاکستان کہیں آگے نہ بڑھ جائے مگر میاں محمد نواز شریف نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور ملکی ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے میاں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کر دیا تاکہ ملک بھر میں جاری ترقیاقی منصوبے اپنی پوری رفتار کے ساتھ جاری رہیں ۔

نواز شریف کی نااہلی قوم کی فتح ہے،راجہ حسن نواز
نوشہرہ وادی سون (نمائندہ خصوصی)پاکستان سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیکر پاکستان کی تقدیر بدل دی ہے میاں نواز شریف ،اسحاق ڈار و دیگر نااہل قرار دیکر پاکستان کو22کروڑ عوام کے دل جیت لئے ہیں ہم اپنے قائد عمران خان کو ایک اہم طاقتور طبقہ کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کر کے احتساب کرانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع خوشاب حلقہ پی پی39 سے متوقع امیدوار راجہ حسن نواز نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ قوم کی امنگوں کے عین مطابق تھا (ن) لیگ کی کرپشن کا دور ختم دیا ہے اب ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہونے والا ہے قائد عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے ورکرز کارکنان ملک بھر میں نواز شریف کی نااہلی کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں پانامہ لیکس کا فیصلہ ملک و قوم کی فتح ہے سپریم کورٹ کے فیصلہ سے میاں نواز شریف اینڈ کمپنی کے چہرے پارسائی کا نقاب اتر گیا اب اپنے دور کا حساب دینا ہو گا اور لوٹی ہوئی ملکی دولت کی ایک ایک پائی واپس کرنا پڑے گی ۔

جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنا ترجیح ہے، ڈی پی او
ؐخوشاب نیوز ڈاٹ کام)جرائم پیشہ عناصر کیلئے ضلع خوشاب میں کوئی جگہ نہیں ،پولیس کا وقار بلند کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں میرے دروازے غریب عوام کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں غریب کے ساتھ زیادتی کسی صورت برادشت نہیں کرونگا ان خیالا ت کا اظہار ڈی پی او خوشاب وقاص حسن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ تجارتی مراکز ،بازاروں اور شاپنگ پلازوں میں پولیس کا چوبیس گھنٹے شروع کرا دیا گیا ہے ضلع خوشاب پولیس کا مورال بلند کرنے کیلئے پولیس افسران کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ سکیورٹی اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گاچاہے وہ کتنا ہی بااثر شخص کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا پولیس ملازمین اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کریں کسی بھی قسم کے مسائل سے دوچار ملازمین مجھے براہ راست ملکر اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں تھانوں میں شرفاء کی عزت اور جرائم پیشہ افراد عناصر کے داخلے پر پابندی کو یقینی بنایا جائے گا کسی بھی غریب آدمی کے ساتھ میرے ہوتے ہوئے زیادتی نہیں ہو سکتی چاہے آگے کتنا ہی بااثر شخص کیوں نہ ہوں میرا مشن صرف غریب لوگوں کو انصاف دلانا ہے ۔
;
سوموار 31 جولائی ، وادی سون کی خبریں سوموار 31 جولائی ، وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 6:07:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.