اب نواز شریف گھر نہیں جیل جائیں گے، عمر اسلم

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تحریک انصاف کے رہنما ملک عمر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف میں ذرا سی بھی اخلاقیات ہے تو استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں ،ان کے پاس حکمرانی کا جواز ختم ہو چکا ہے ۔سپریم کورٹ پر پوری قوم کا اعتماد ہے ۔انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ انتہا نہیں بلکہ یہ احتساب کی ابتدا ہے مگر کچھ لوگوں نے ابھی سے رونا دھونا شروع کردیا ہے۔ جن لوگوں کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں ان کے پاس دلائل ختم ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ شریف فیملی نے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی میں جھوٹ بولا، جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات دیں ۔شریف خاندان نے مفروضوں کی بنیاد پر جے آئی ٹی رپورٹ کو چیلنج کیا۔ اور ن لیگی حکمران خاندان کی بدعنوانی پر مہر تصدیق مثبت ہونے کے بعد وزراء اور مشیر بوکھلاہٹ میں مضحکہ خیز بیانات دے رہے ہیں۔ملک عمر اسلم اعوان نے مزیدکہا کہ ناعاقبت اندیش حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے چار سال کے دوران بیرونی تجارت میں98ارب ڈالر خسارہ ہوا ہے ، برآمدات25ارب ڈالر سے کم ہو کر20ارب ڈالر کی سطح پر آگئی ہیں۔
;
اب نواز شریف گھر نہیں جیل جائیں گے، عمر اسلم اب نواز شریف گھر نہیں جیل جائیں گے، عمر اسلم Reviewed by Khushab News on 8:59:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.