اپنا ڈی پی او زندہ باد

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب وقاص حسن بسلسلہ میلہ سیدن شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ جب ڈھمک چوک پہنچے تو نورپور تھل کی زندہ دل عوام نے انکا پر تپاک استقبال کیا خوشاب پولیس کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق امیلہ گراؤنڈ میں بطور مہمان خصوصی کرسیء صدارت پر جلوہ افروز ہو کر کبڈی میچ سے لطف اندوز ہوئے۔ اسکے بعد میلہ کی دستار بندی کی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نورپور تھل کی معزز شخصیات نے دستار پہنائی ۔نورپور تھل کی عوام نے سود خوروں اور قبضہ گروپ کیخلاف انکے کریک ڈاؤن اور دیگر کاوشوں کو سراہا اور"غریب عوام کا اپنا ڈی پی او کے نعرے لگائے اور آخر میں ڈی پی او کو اعزازی شیلڈ پیش کی اسکے بعد ڈی پی او نے تھانہ نورپور میں زیر تعمیر ویٹنگ ایریا کا وزٹ کیا اور اسکو وسیع کرنے اور احاطہ تھانہ میں پھل دار پودے لگانے کا حکم صادر فرمایا۔
;
اپنا ڈی پی او زندہ باد اپنا ڈی پی او زندہ باد Reviewed by Khushab News on 5:17:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.