فٹنس و تحریری ٹیسٹ


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیئر عالم خان نے کہا ھے کہ ریسکیو 1122خوشاب کے تمام ریسکیو عملہ کا ہاکی سٹیڈیم خوشاب میں ماہانہ جسمانی فٹنس اور اپنی فیلڈ سے متعلق تحریری ٹیسٹ لیا گیاتاکہ تمام ریسکیورز جسمانی لحاظ سے فٹ رہیں اور اپنی فیلڈ میں بہتر سے بہتر ہوتے جائیں اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ہر طرح کی ایمرجنسی کو احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ
www.khushabnews.com
 ایمرجنسی ٓافیسر ریسکیو1122خوشاب ڈاکٹر نیئر عالم خان نے ریسکیو عملہ کو تلقین کی کہ وہ خود کو ہر لحاظ سے فٹ رکھیں ۔تاکہ ایمرجنسی سروس کے رسپانس ٹائم کو بحال رکھتے ہوئے بہترین سروس کا معیار برقرار رکھا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ بہترین سروس کے معیار کو برقرار رکھنے پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔مزید انہوں نے کہا کہ لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ریسکیو 1122 خوشاب کا عملہ چوبیس گھنٹے پوری طرح چوکس ہے انہوں نے ہر خاص و عام کے لیے پیغام دیا ہے کہ دوران ڈرائیونگ گاڑی چلاتے وقت سیلٹ بیلٹ ضرور پہنیں اور موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال لازم بنائیں تاکہ حادثات کی صورت میں قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔ 
;
فٹنس و تحریری ٹیسٹ فٹنس و تحریری ٹیسٹ Reviewed by Khushab News on 4:08:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.