ایک جاں بحق 2 شدید زخمی

Image result for accidentخوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک کے دو المناک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ پہلا حادثہ کٹھہ روڈ پر ہوا جہاں ایک تیز رفتار مژدہ ویگن نے منڈی مویشیاں خوشاب میں بکرے فروخت کرنے کیلئے آنیوالے خالق آباد کے رہائشی 
www.khushabnews.com
دوست محمد ولد غلام محمد کو ٹکر مار دی۔ حادثہ کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اُسے فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد پہنچایا گیا جہاں سے اُسے تشویشناک حالت کے پیش نظر فیصل آباد منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ خوشاب پولیس نے مژدہ ویگن  کے ڈرائیور وقاص کے خلاف زیر دفعہ 322ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دوسرا حادثہ خالق آباد کے قریب ہوا جہاں دو موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثہ میں خالق آباد کا رہائشی اکیس سالہ محمد آصف ولد محمد الیاس اور اٹھارہ سالہ محمد عمر فاروق ولد فیض رسول ساکن وہیر شدید زخمی ہو گیا۔ دونوں زخمیوں کو ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

;
ایک جاں بحق 2 شدید زخمی ایک جاں بحق 2 شدید زخمی Reviewed by Khushab News on 9:10:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.