اساتذہ کے لیے نیا شکنجہ تیار

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ تعلیم نے میٹرک میں کم نتائج دینے والے اساتذ ہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا، تمام اضلاع کے سر براہوں سے پچاس فیصد سے کم نتائج دینے والے اساتذہ کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا ۔.محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام اضلاع کے سربراہوں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں ایسے اساتذہ کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے جنہوں نے میٹر ک کے امتحانات میں 50 فیصد سے کم نتائج د ئیے ہیں ۔مذکورہ اساتذہ کی
www.khushabnews.com
 گزشتہ 3 سالہ کارکردگی رپورٹ مانگی گئی ہے جس میں پوسٹنگ کا دورانیہ اورسکول کانام مانگا گیا ہے ۔ ذرائع نے کہا ہے کہ جن اساتذہ کا رزلٹ 50 فیصد سے کم ہوگا ان کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائینگے اور تسلی بخش جواب نہ دینے والوں کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائیگی۔
;
اساتذہ کے لیے نیا شکنجہ تیار اساتذہ کے لیے نیا شکنجہ تیار Reviewed by Khushab News on 1:41:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.