تھل کو وڈیرہ ازم کے چنگل سے نجاات دلا کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اراکین پنجاب اسمبلی  ملک وارث کلو اور کرم الٰہی بندیال نے کہا ہے کہ پاکستان دشمن قوتیں تعمیر و ترقی کو روکنے کیلئے مذموم سازشوں میں مصروف ہیں ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف ،وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ملکی تعمیر و ترقی کے عمل کو تیز کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عینوں تا روڈہ 12کلومیٹر کارپٹ روڈ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر خالد اعوان، امیر حیدر
www.khushabnews.com
 سنگھا سمیت علاقہ کے معززین  سمیت لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ نکک وارث کلو نے کہا کہ انشا اﷲ2018میں بھی مسلم لیگ ن کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ  ماضی میں علاقہ تھل میں ترقیاتی کاموں کا رواج ہی نہیں تھا،ہم نے غریب عوام کی عزت نفس بحال کرکے انہیں اپنے حقوق کی آواز اٹھانے کا شعور دیا اور اب عوام کو کسی وڈیرے یا جاگیردار سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ملک وارث کلو نے مزید کہا کہا میں نے 2002 میں ہی تہیہ کرلیا تھا کہ علاقہ تھل کو موروثی اور جاگیردرانہ سیاست کے چنگل سے چھڑانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تھانہ کچہری کی بجائے تھل کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشش کی ہے  اور پی پی 42 میں پانچ کالجز درجنوں ہائی و مڈل سکول ،سڑکوں کا جال بچھایا،تین ارب سولہ کروڑ کی لاگت سےلنگر والا کے مقام پر جہم برج کی تعمیر سمیت متعدد منصوبے علاقہ تھل کو ترقی و خوشاحالی کے نئے دار کی جانب گامزن کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک مقدس امانت ہے عوام کو چاہئے کہ ووٹ جاگیردارانہ اور وڈیرازم سوچ رکھنے والوں کے حوالے کرنے کی بجائے ایسے لوگوں کو دیں جو علاقہ کی تعمیر و ترقی کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت کا جذبہ بھی رکھتے ہوں ۔
;
تھل کو وڈیرہ ازم کے چنگل سے نجاات دلا کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا تھل کو وڈیرہ ازم کے چنگل سے نجاات دلا کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا Reviewed by Khushab News on 10:56:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.