امیر حیدر سنگھا نے سمیرا گروپ کو جھٹکے دار خبر سنادی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ممبر ضلع کونسل خوشاب ملک امیر حیدر سنگھا نے کہا کہ میڈیا میں ضلع کونسل کے یوتھ ممبر سمیع اعوان کی بحالی کی خبریں درست نہیں ہیں ۔بیرون ملک سے فون پرخوشاب نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سمیع اعوان کو بحال نہیں کیا بلکہ اگلی سماعت تک ڈی نوٹی فائی نہ کرنے کا کہا ہے لیکن چونکہ اس عدالتی حکم سے پہلے الیکشن کمیشن سمیع اعوان کو ڈی نوٹی فائی کرچکا تھا اسلیے یہ حکم اب موثر نہیں رہا اور سمیع اعوان اب ضلع کو نسل خوشاب کے رکن نہیں ہیں۔ملک امیر حیدر سنگھا نے مزید بتایا کہ وہ انشااللہ چودہ اگست کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔
;
امیر حیدر سنگھا نے سمیرا گروپ کو جھٹکے دار خبر سنادی امیر حیدر سنگھا نے سمیرا گروپ کو جھٹکے دار خبر سنادی Reviewed by Khushab News on 8:40:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.