اکثریت سے محروم گروپ دھونس دھاندلی سے کارروائی چلانا چاہتا ہے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پارلیمنٹیرین گروپ کے ضلع کونسل خوشاب میں لیڈر ملک امیر حیدر سنگھا نے کہا ہے کہ سمیرا ملک گروپ ضلع کونسل مین اکثریت کھو چکا ہے اور اب دھونس دھاندلی سے غیر قانونی طور پر کام چلارہا ہے۔خوشاب نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ بجٹ اجلاس میں دو معزز ممبران ضلع کونسل ( ملک تیمور سلطان اور اللہ دتہ آف وہیر) غیر حاضر تھے لیکن انکی جعلی حاضری لگائی گئی
www.khushabnews.com
 تھی جب ہمارے گروپ نے اس غیر قانونی حرکت کی نشاندہی کی تو سمیرا گروپ نے اسکا کوئی باضابطہ جواب دینے کی بجائے غیر پارلیمانی روئیہ اپنایا حتیٰ کہ انکے ایک ممبر ضلع کونسل( ملک طارق آف پنجہ) نے تمام حدود کراس کرتے ہوئے بوتل اٹھا کر ہمارے گروپ کے معزز ممبر چوہدری خالد کو دے ماری تاہم وہ اس حملے سے بال بال بچ گئے ۔ امیر حیدر سنگھا نے بتایا کہ اس غیر پارلیمانی رویے کے باعث ہمارے گروپ نے احتجاجا واک آوٹ کردیا جس پر سمیرا گروپ کے زبیر اتراء، مولوی مشتاق اور ہادی بخش اعوان منت سماجت کرتے ہوئے اجلاس میں واپس لے گئے جہاں ضلعی وائس چیئرمین ملک مسعود نذیر راجڑ اور حملہ اکرنے والے رکن ملک طارق نے ہاوس میں باقاعدہ معذرت کی اور آئندہ ایسا رویہ اختیار نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ملک امیر حیدر سنگھا نے کہا کہ ہمیں ضلع کونسل میں اکثریت حاصل ہے اور ضلع کی عوام نے ہمیں اسی لیے منتخب کرکے اس ہاوس مین بھیجا ہے کہ ہم کسی بھی دھونس دھاندلی اور من مانی کو روک کر عوام کے حقوق کی آواز اٹھائیں اور ہم اپنا فرض شائستہ انداز میں مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔
;
اکثریت سے محروم گروپ دھونس دھاندلی سے کارروائی چلانا چاہتا ہے  اکثریت سے محروم  گروپ دھونس دھاندلی سے کارروائی چلانا چاہتا ہے Reviewed by Khushab News on 9:07:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.