سابق ریڈر سول کورٹ و ہیڈ کلرک اے سی آفس سمیت 3 کیخلاف مقدمہ


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) نور پور تھل سابق ریڈرسول کورٹ اور  اے سی افس کے ہیڈ کلرک،، کلرک،  کے خلاف  اینٹی کرپشن میں دھوکہ دہی، جعل سازی، فراڈاور بوگس ریکارڈ بنانے کے الزام میں مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کومحمد ممتاز ولد محمد علی سکنہ آدھی کورٹ ضلع خوشاب کی دی گئی ایک درخوست کے مطابق  اظہر حسین شاہ، سابقہ ریڈر، سول کورٹ نورپورتھل، خدایار، ہیڈ کلرک،
www.khushabnews.com
 محمد بخش، کلرک،اے سی آفس نورپورتھل ، جہانگیر واگھرہ وغیرہ نے جعل سازی ، دھوکہ دہی سے پچھلی تاریخ میں دعوی استقرار حق دائر کرواے اور ڈگریاں پاس کروائی جس سے سائل کو قیمتی زرعی رقبہ سے ہاتھ دھونہ پڑا۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے انکوائری کروائی ۔دوران انکوائری الزام علہیان اپنی بے گناہی ثابت نہ کرسکے جس پر ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے اظہر حسین شاہ، سابقہ ریڈر، سول کورٹ نورپور تھل، خدا یار، ہیڈ کلرک، محمد بخش، کلرک، اے سی آفس نورپورتھل، جہانگیر واگھرہ اور حاکم خان کے خلاف دھوکہ دہی، جعل سازی، فراڈاور بوگس ریکارڈ بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کے احکامات دیئے۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھانے مزید حکم دیا کہ چراغ علی، عمر فاروق، رائے سارنگ، نائب تحصیلدارمحمد سیلم اہلمدکے کردارکا تعین دوران تفتیش کیا جائے۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے مقدمہ کی تفتیش اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش)، اینٹی کرپشن خوشاب سپرد کی ۔ اورتفتیشی آفیسر کوہدایت کی کہ وہ مقدمہ کی تفیش میرٹ پریکسوکرے۔
;
سابق ریڈر سول کورٹ و ہیڈ کلرک اے سی آفس سمیت 3 کیخلاف مقدمہ سابق ریڈر سول کورٹ و ہیڈ کلرک اے سی آفس سمیت 3 کیخلاف مقدمہ Reviewed by Khushab News on 9:24:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.