زراعت کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں،آصف بھا


خوشاب نیوزڈاٹ کام)صوبائی وزیر آثار قدیمہ ملک محمد آصف بھانے کہا ہے کہ زرعی پیداوار میں اضافہ وقت کا اہم تقاضا ہے ، ۔زرعی برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ ممکن بنا کر ہی پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوط ممالک کی صف میں شامل کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پپلاں میں ترقی پسند کاشتکار امیر اعظم خان کے فارم پر محکمہ زراعت پنجاب، زرعی ادویات تیار و فروخت کرنے والی کمپنیوں کے تعاون سے گلابی سنڈی مکاؤ پیداوار بڑھاؤمہم کے تحت منعقدہ کاٹن سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار میں صوبائی سیکرٹری زراعت محمد محمود محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر جنرلز، ڈائریکٹرز و ڈپٹی ڈائریکٹرز، پاکستان کسان اتحاد، ترقی پسند کاشتکاروں اورپی سی پی اے کے نمائندگان نے شرکت کی۔سیکرٹری زراعت محمد محمود نے کہا کہ کپاس کی بہتر فصل کے لئے گلابی سنڈی کا تدارک ضروری ہے ۔ پنجاب حکومت نے کپاس کی سپورٹ پرائس کے لئے وفاقی حکومت کو سفارشات بھجوادی ہیں۔امسال کپاس کے نرخ 3ہزارروپے فی من سے کم نہیں ہو نے دیں گے ۔ کاشتکاروں کی مفت رہنمائی کے لئے نجی شعبہ سے 4ہزارزرعی گریجویٹس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے کپاس کے پیداواری مقابلہ جات کرائے جارہے ہیں ۔ مقابلہ جات جیتنے والے کاشتکاروں میں 14ملین روپے کی لاگت سے زرعی مشینری کے انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔
;
زراعت کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں،آصف بھا زراعت کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں،آصف بھا Reviewed by Khushab News on 9:01:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.