ناجائز اسلحہ برآمد


خوشاب نیوز ڈاٹ کام جوہرآباد، ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر 3ملزمان گرفتار،مقدمات درج،پولیس نے ناجائز اسلحہ کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران تین افراد کو گرفتار کر کے اُنکے قبضہ سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ملزمان امیر سلطان ،عابد قریشی اور محمد سرفراز کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ۔ صدر پولیس جوہرآباد نے دورانِ گشت ملزم امیر سلطان سے پسٹل ،نوشہرہ پولیس نے کفری موڑ پر دورانِ چیکنگ عابد قریشی سے ریوالور اور سکیسر موڑ پر دورانِ چیکنگ ملزم سرفراز سے پسٹل برآمد کیا۔
www.khushabnews.com
;
ناجائز اسلحہ برآمد ناجائز اسلحہ برآمد Reviewed by Khushab News on 12:19:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.