وادی سون کی خبریں

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان
www.khushabnews.com
اوچھالی میں ٹریننگ سنٹر کا قیام
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ سوشل ویلفیئر اور گراس روٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے اشتراک سے اوچھالی میں ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کا آغاز کر دیا گیا۔ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کا افتتاح ڈویژنل ڈائرکٹر سوشل ویلفےئر افتخار احمد چیمہ نے کیامیڈیکل سوشل آفیسر نجمہ النساء نے مہمانوں کو خوش آمدید کہااور ووکیشنل ٹریننگ سنٹر میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔مہمان خصوصی افتخار احمد چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنر مند خواتین معاشرے میں غربت ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں اور اپنے خاندان کے لئے معاشی خوشحالی کا وسیلہ بھی بن سکتی ہیں اس موقع پر انہوں نے ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کے قیام کے سلسلے میں ڈپٹی ڈائرکٹر سوشل ویلفیئر خوشاب امتیاز ا حمد مانگٹ اور نجمہ النساء کی کوششوں کو سراہا اس موقع پر ڈاکٹر فاروق احمدگراس روٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے صدر عبدالحمید اور یوتھ کونسلر مبین الرحمان نے بھی خطاب کیا۔
اوچھالی ،دوکان کا صفایا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام )موضع اوچھالی کے مین بازار سے نامعلوم چوروں نذیرحسین کی دکان میں نقب لگاکریوپی ایس،لیب ٹاپ اورسترہزارروپے کادیگرقیمتی ساما ن چوری کرلیامقامی پولیس نے نامعلوم چوروں کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے
;
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 7:48:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.