تین افراد زخمی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک کے دو حادثات میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے145 پہلا حادثہ نیو لاری اڈا جوہرآباد پر ہوا جہاں ایک تیز رفتار موٹرسائیکل نے راہگیر کو ٹکر مار دی۔ حادثہ میں موضع بلند کا رہائشی راہگیر محمد اکبر ولد محمد وارث اور موٹر سائیکل سوار راجہ زاہد ولد خیر محمد ساکن نسیم کالونی زخمی ہو گیا۔ دوسرا حادثہ شیل پٹرولیم بلو فارم کے نزدیک ہوا جہاں ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری حادثہ کے نتیجہ میں پیلووینس کے رہائشی چونتیس سالہ محمد احسن ولد شیر محمد زخمی ہو گیا۔ تینوں زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیاگیا جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
www.khushabnews.com
;
تین افراد زخمی تین افراد زخمی Reviewed by Khushab News on 8:00:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.