نوپور تھل کے مکین پینے کے صاف پانی سے محروم

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نور پور تھل کے باسی آج بھی پینے کے صاف میٹھے پانی سے محروم ۔عوامی و سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ نور پور تھل کے ہزاروں باسی آج بھی میٹھے پانی کی نعمت سے محروم ہیں ۔ 15سال قبل بچاھئی گئی واٹر سپلائی کی لائنیں بوسیدہ ہو کر رس رہی ہیں جس کے نتیجے میں شہری آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں ۔ جبکہ آدھے شہر میں سرے سے پانی کی فراہمی کا نظام ہی موجود نہیں ہے ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ جو واٹر سپلائی سکیم موجود ہے وہ بھی آئے روز بند رہتی ہے ۔شہری میٹھا پانی بھرنے کے لئے دور دراز کا سفر کرنے پر مجبور ہیں ۔ شہر کی اضافی آبادیوں محلہ دھپ سڑی،پہوڑانوالہ،بگیانوالہ،محلہ اسلام پورہ،محلہ مہاجرین ودیگر محلوں میں آج بھی واٹر سپلائی جیسی سہولت نہیں ہے آج کے جدید دور میں بھی پینے کا پانی باہر سے بھرنا پڑتا ہے انہوں نے ارکان اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان،اور ملک وارث کلو سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اضافی محلوں میں بھی واٹر سپلائی کی سہولت فی الفور فراہم کی جائے تاکہ ہزاروں شہری آلودہ پانی پی کر بیمار ہو نے سے بچ سکیں ۔
www.khushabnews.com
;
نوپور تھل کے مکین پینے کے صاف پانی سے محروم نوپور تھل کے مکین پینے کے صاف پانی سے محروم Reviewed by Khushab News on 12:21:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.