اٹھار ستمبر سے اینٹی پولیو مہم

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب میں پولیو کے خاتمہ کی تین روزہ مہم 18 ستمبر سے شروع ہو گی ۔مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے ڈی سی خوشاب امجد بشیر کی زیر صدارت ڈی سی کانفرنس ہا ل جوہر آباد میں اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر نذرحیات مجوکہ ،ڈی ایچ اوز ،ڈپٹی ڈی ایچ اوزکے علاوہ پولیس،تعلیم اور دیگر محکوں کے افسران شریک تھے ۔ڈاکٹر نذرحیات مجوکہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ 3روزہ مہم18ستمبر سے 20 ستمبر کے دوران ایک لاکھ 83ہزار 178بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ضلع بھر کے لئے محکمہ ہیلتھ کی 446ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو ضلع بھر میں گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ علاوہ ازیں 65فکسڈ سنٹرز ،26ٹرانزٹ پو ائنٹس ،97 ایریاز انچارج اور51میڈیکل افسران یونین کونسلوں میں تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ اجلاس میں تمام اے سیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اپنی تحصیل میں پولیو مہم کی مکمل نگرانی کریں۔
www.khushabnews.com
;
اٹھار ستمبر سے اینٹی پولیو مہم اٹھار ستمبر سے اینٹی پولیو مہم Reviewed by Khushab News on 12:20:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.