کسان پیکج کیا ہو تا ہے؟

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ضلع خوشاب کے کاشتکار کسان پیکیج کو ترس گئے وارہ بندی کا نظام زرعی معیشت کیلئے زہر قاتل،مراعات صرف بڑے زمینداروں کو ملتی ہیں,ایک سروے میں کسانوں کی بڑی تعداد کا کہنا تھا کہ شعبہ زراعت کو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے لیکن بد قسمتی سے اس شعبہ سے وابستہ کاشتکاروں اور کسانوں کو بنیادی سہولیات میسر نہیں۔ ملکی معیشت کے استحکام کیلئے ضروری ہے کہ حکومت چھوٹے کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے پر توجہ دے نہر کی وارہ بندی کا نظام زرعی معیشت کے لئے زہر قاتل ہے ۔ ضلع خوشاب کے کسانوں کو اربوں روپے کے کسان پیکیج سے کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔تمام مراعات بڑے زمینداروں کے لئے مخصوص کر دی گئیںجس سے چھوٹے کسانوں کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔
www.khushabnews.com
;
کسان پیکج کیا ہو تا ہے؟ کسان پیکج کیا ہو تا ہے؟ Reviewed by Khushab News on 12:22:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.