غیرقانونی رکشہ سٹینڈ وبال جان بن کررہ گئے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب شہرمیں جا بجا غیر قانونی رکشہ سٹینڈز قائم, ٹریفک جام معمول,کم عمر ڈرائیورز حادثات کا بھی سبب بننے لگے اکثر کے پاس لائسنس تک موجود نہیںسٹینڈز فوری ختم کرائے جائیں145شہریوں  کا مطالبہ,جگہ جگہ بنائے گئے غیر قانونی رکشہ سٹینڈز کی وجہ سے راہگیروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔گروٹ ،جوہرآباد ودیگر روڈز پر جگہ جگہ رکشہ مافیا نے رکشے کھڑے کرکے روڈ تنگ کررکھا ہے جس سے راہگیروں کا گزرنا تک محال ہوچکا ہے ۔گھنٹوں ٹریفک کا جام رہنا بھی معمول بن گیا ہے ۔علاوہ ازیں رکشے حادثات کا بھی باعث بن رہے ہیں کیونکہ اکثر کم عمر ڈرائیوروں کا لائسنس تک موجود نہیں ۔کئی کے پائوں زمین تک نہیں لگتے ۔شہریوں  نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز رکشہ سٹینڈ کو ختم کروایا جائے تاکہ آئے روز روڈ بلاک کا مسئلہ حل ہوسکے ۔
www.khushabnews.com
;
غیرقانونی رکشہ سٹینڈ وبال جان بن کررہ گئے غیرقانونی رکشہ سٹینڈ وبال جان بن کررہ گئے Reviewed by Khushab News on 12:21:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.