دو گروپوں میں خوفناک تصادم ،80 کیخلاف مقدمہ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چک نمبر19ایم بی میں شمعون گروپ اور عبداﷲ گروپ کے درجنوں افراد میں خوفناک تصادم ‘ فریقین نے ڈنڈوں اور لاٹھیوں کا بے دریغ استعمال کیا جس کے نتیجہ میں عبداﷲ گروپ کے محمد ارشد‘ عبدالعزیز‘ عدنان اور جمیل وغیرہ چھ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ نورپورتھل پولیس نے دونوں گروپوں کے مجموعی طور پر 80افراد
www.khushabnews.com
 کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ملزمان میں شمعون گروپ کے عبدالرزاق‘ اکبر‘ عبدالستار ‘ شمعون وغیرہ چالیس افراد جبکہ عبداﷲ گروپ کے ارشد عبداﷲ‘ عبدالعزیز‘ عدنان اور جمیل وغیرہ چالیس افراد شامل ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق فریقین کے مابین چند یوم قبل لڑائی ہوئی تھی جس کے نتیجہ میں عبداﷲ گروپ نے شمعون گروپ کے ایک شخص کا بازو توڑ دیا تھا اس رنجش کی بنا پر دونوں گروپ گذشتہ روز ایک بار پھر
 آمنے سامنے آ گئے۔ چک نمبر19کے مکینوں نے عبداﷲ گروپ کے چالیس سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ کے اندراج پر آدھی کوٹ چوک گروٹ روڈ بلاک کر دی‘ سینکڑوں مر د و خواتین نے سڑک پر دھرنا دیکر پولیس کیخلاف نعرہ بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ شمعون گروپ نے عبداﷲ گروپ پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں عبداﷲ گروپ کے چھ افراد زخمی ہوئے‘ پولیس نے شمعون گروپ کیساتھ ساتھ عبداﷲ گروپ کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جو کرین انصاف نہیں۔ احتجاج کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ سرکل عبدالرحمن موقع پر پہنچ گئے جنھوں نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر ہو گی اور کسی کیساتھ بھی ناانصافی نہیں ہو گی جس پر دو گھنٹے پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا ۔
;
دو گروپوں میں خوفناک تصادم ،80 کیخلاف مقدمہ دو گروپوں میں خوفناک تصادم ،80 کیخلاف مقدمہ Reviewed by Khushab News on 8:27:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.