قیام پاکستان میں خواتین نے اہم کردار ادا کیا، ڈپٹی کمشنر

خوشاب نیوز ڈٖاٹ کام) ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے یوم آزادی کے حوالے سے ایک منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں 14 اگست 1947ء کو عطاکی ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان کا حصو ل بہت سی قربانیوں سے ہوا ہے اب ہم نے اس کی حفاظت کرنی ہے انہوں نے کہاکہ آزادی اورترقی میں خواتین کا کردار بہت اہم رہا ہے اس لیے اب خواتین بھی اپنا کردار بھر پور طریقے سے نبھائیں وہ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم جوہرآباد میں یوم آزادی کے حوالے سے ہاتھ سے بنائی ہوئی مختلف مصنوعات
www.khushabnews.com
 کی ایک نمائشی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔تقریب میں ڈویثرنل ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر ملک افتخار احمد چیمہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ ،منیجر صنعت زار ثمینہ راجہ ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تابندہ امجد اور صنعت زار کی طالبات موجودتھیں ۔تقریب کے دوران صنعت زار کی بچیوں نے تقاریر کیں اور ترنم سے ملی نغمے پیش کئے ۔صنعت زار میں زیر تربیت خواجہ سراؤں میں فی کسی پانچ ہزار روپے کے وظائف بھی دیئے گئے ۔تقریب میں چیئرمین بیت المال فیاض نائچ وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی خوشاب شہزاد اکرم ،میڈیکل سو شل ویلفیئر آفیسر اُم فروا صنعت زار کی منیجر ثمینہ راجہ نے بھی خطاب کیا ۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے صنعت زار میں زیر تربیت بچیوں کے ہاتھ کی بنی ہوئی مختلف مصنوعات اور سٹالز کا معائنہ کیا ۔ 
;
قیام پاکستان میں خواتین نے اہم کردار ادا کیا، ڈپٹی کمشنر قیام پاکستان میں خواتین نے اہم کردار ادا کیا، ڈپٹی کمشنر Reviewed by Khushab News on 2:40:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.