قائد آباد , سیوریج سسٹم ناقص قرار

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائد آباد , سیوریج سسٹم ناقص قرار , ازسرنوتنصیب کے لئے سروے کا حکمڈپٹی کمشنر اور کرم الٰہی بندیال نے مختلف بازاروں میں نکاسی آب کے نظام کا جائزہ لیا،بوسیدہ لائنوں کی صفائی جلد یقینی بنائی جائے ،امجد بشیرڈپٹی کمشنر خوشاب چوہدری امجد بشیر نے گزشتہ روز صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کرم الٰہی بندیال کے ہمراہ قائدآباد کا دورہ کیا اور عوامی شکایات پر مختلف بازاروں میں سیوریج نظام کی خستہ حالی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سیوریج سسٹم کو انتہائی ناقص قراردیتے ہوئے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور لوکل گورنمنٹ انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ فوری طورپر سٹی ایریا اوربازارمیں سیوریج نظام کی بحالی یقینی بنائی جائے۔ سیوریج سسٹم کی نئی پائپ لائن بچھانے کیلئے سروے کرکے تخمینہ لاگت کی رپورٹ جلد ارسال کی جائے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج ہی سے ایجیکیٹر ، سکر مشین کے ذریعے سیوریج کی بوسیدہ پائپ لائنوں کی صفائی کرکے بہتر سے بہتر بنایا جائے ۔جہاں نئی پائپ لائنیں بچھانے کی ضرورت ہے وہاں پر بچھائے جانے کے اقدامات کئے جائیں ۔اے سی چودھری محمدسرور، مسعود اختر ، احسان الحق ،حاجی احمد ، عطااﷲٹوانہ ، نذر حیات ودیگر موجود تھے ۔
;
قائد آباد , سیوریج سسٹم ناقص قرار قائد آباد , سیوریج سسٹم ناقص قرار Reviewed by Khushab News on 3:17:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.