افسروں اور ٹھیکداروں کو سخت وارننگ


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے کہا ہے کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات عوام تک منتقل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے اس لئے حکومت کی جانب سے تشکیل دیئے جانیوالے ترقیاتی منصوبوں میں کسی بھی سطح پر کرپشن اور بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تعمیراتی محکموں کے افسران اور ٹھیکیدار اپنا قبلہ درست کر لیں۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار ضلعی ترقیاتی کمیٹی خوشاب کے اجلاس
www.khushabnews.com
 سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے تعمیراتی محکموں کے افسران شریک تھے۔ اس دوران ضلع خوشاب میں جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا اور اُن پر کام کی رفتار تیز کرنے اور کوالٹی کنٹرول کا معیار برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ قبل ازیں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی خوشاب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ضروری ہے کہ ٹریفک قوانین پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اُنھوں نے کہا کہ حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد کی بڑی وجہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اُنھوں نے سیکرٹری آر ٹی اے کو ہدیات کی کہ وہ اندرونِ ضلع اور بین الااضلاعی روٹس پر ٹریفک چیکنگ کے نظام کو سخت بنائیں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بالخصوص اوور لوڈنگ ‘ اوور چارجنگ اور اوور سپیڈ کے مرتکب ڈرائیوروں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے خوشاب جاوید اقبال آہیر ‘ بلدیہ جوہرآباد کے چیف آفیسر احسان اﷲ وڑائچ‘ ٹی او ریگولیشن مخدوم جاوید عابد اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ 
;
افسروں اور ٹھیکداروں کو سخت وارننگ افسروں اور ٹھیکداروں کو سخت وارننگ Reviewed by Khushab News on 6:44:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.