قربانی کی کھالوں کا فیصلہ ہوگیا



فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر امجد بشیر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے دینی مدارس اور تنظیموں کی جانب سے کمیٹی کو دی گئی 78درخواستوں کا فیصلہ کیا گیا۔ 70درخواستیں منظور کر لی گئیں جبکہ آٹھ درخواستیں
www.khushabnews.com
 مسترد ہوئیں۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے بتایا کہ جن مدارس اور تنظیموں کی درخواستیں مسترد کی گئی ہیں انھیں باقاعدہ اپیل کرنے کا حق دیا جا رہا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی پالیسی کے تحت کالعدم تنظیموں کے مالی وسائل کا راستہ روکنے کیلئے کسی بھی تنظیم ‘ ادارے یا مدرسے کیلئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے این او سی حاصل کرنا ضروری ہے۔ 
;
قربانی کی کھالوں کا فیصلہ ہوگیا قربانی کی کھالوں کا فیصلہ ہوگیا Reviewed by Khushab News on 7:59:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.