بروقت انصاف ہر شہری کا بنیا دی حق ہے ، طارق جاوید

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوہرآباد طارق جاوید چوہدری نے کہا ہے کہ سستا اور فوری انصاف ہر شہری کا بنیا دی حق ہے ۔ انہوں نے یہ بات سیشن کورٹ میں انفارمیشن سنٹر اور ڈسپنسری کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہو ئے کہی ۔ تقریب میں ایڈیشنل سیشن جج احمد نواز خان ، عرفان احمد شیخ، سینئر سول جج راجہ مبین ، سول ججز صوفیہ ملک اور امجد گجر سمیت عدلیہ کے افسران و ملازمین بھی شریک تھے ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد طارق جاوید نے کہا کہ عوام کی عدالتی امور کے حوالے سے معلومات کی رسائی آسان بنانے کیلئے نیا قائم ہونیوالا مرکز معلومات کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ حکومت عدلیہ کے افسران و ملازمین کو علاج کی معیاری سہولیات مہیا کرنے www.khushabnews.comکیلئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے ۔
;
بروقت انصاف ہر شہری کا بنیا دی حق ہے ، طارق جاوید بروقت انصاف ہر شہری کا بنیا دی حق ہے ، طارق جاوید Reviewed by Khushab News on 6:52:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.