عوام کا پولیس پر اعتماد سرمایہ ہے، ڈی پی او



خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب وقاص حسن  نے  کہا  ہےکہ کھلی کچہری لگانے کا مقصد عوام اور پولیس میں اعتماد کی فضاء پیدا کرنا اور لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے ڈسٹرکٹ پولیس خوشاب کا تھانہ جوڑا کلاں کے موضع کاکا چوک میں  منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کررہے تھےاس موقع پر ڈی ایس پی نورپور اور ایس ایچ او تھانہ جوڑا کلاں اور عوامی نمائندوں  نے شرکت کی۔ڈی پی او نے
 مزید کہا کہ  ہماری کوشش ہے کہ آپ کے مسائل تھانہ کی سطح پر حل کریں۔ آپ اپنا مسائل پہلے اپنے متعلقہ تھانہ میں لے جائیں اب روایتی تھانہ کلچر کو باقاعدہ طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ روزنامچہ مکمل طور فرنٹ ڈیسک پر موجود بااخلاق سٹاف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اب اپنے مسائل کے لئے فرنٹ ڈیسک کے عملہ سے رجوع کریں ۔ آخر میں کھلی کچہری میں موجود لوگوں کے مسائل سنے اور ان مسائل کو جلد از جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ 
علاوہ ازیںڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تھانہ جوڑا کلاں کا باقاعدہ ملاحظہ کیا۔ دوران ملاحظہ تھانہ کا ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک آن لائن ریکارڈ اور صفائی چیک کی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ جوڑا کلاں کو مزید تاکید کی عوام الناس کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل جلد از جلد حل کریں۔ اس کے علاوہ ریکارڈ کو برقرار رکھیں اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔
www.khushabnews.com

اس خبر کو بھی پڑھیں:خوشاب سے بم برآمد
;
عوام کا پولیس پر اعتماد سرمایہ ہے، ڈی پی او عوام کا پولیس پر اعتماد سرمایہ ہے، ڈی پی او Reviewed by Khushab News on 5:09:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.