ضلع خوشاب کی جنرل رانی گرفتار

Image result for ‫چرس پکڑی گئی‬‎
فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)15کلو چرس برآمد ہو نے پر 5منشیات فروش گرفتارضلعی پولیس نے مختلف مقامات پر کا روائیوں کے دوران 15کلو چرس برآمد ہو نے پر خاتون منشیات فروش سمیت پانچ ملزمان حراست میں لے لئے ۔ تفصیلات کے مطابق مٹھہ ٹوانہ پولیس نے چار رُکنی بین الاضلاعی گروہ کوگرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے 14کلو چرس برآمد کر لی۔ ملزمان میں بشریٰ عرف جنرل رانی، عبدالرحمن ، ندیم احمد اور مظہر حیات شامل ہیں ۔ایک اور کا رروائی میں ۔ تھانہ صدر پولیس نے محلہ عظمت آباد کے رہائشی محمد عظیم کو گرفتار کر کے اُس کے قبضہ سے ایک کلو 60گرام چرس اور 4500 روپے کی نقدی برآمد کر لی۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔
www.khushabnews.com
;
ضلع خوشاب کی جنرل رانی گرفتار ضلع خوشاب کی جنرل رانی گرفتار Reviewed by Khushab News on 9:11:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.