جنسی پھندے لگانے کی تربیت

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت خوشاب خان بہادر جاوید نے بتایا ہے کہ پھل کی مکھی کے تدارک کے لیئے تربیتی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام ضلع کے مختلف شہروں اور قصبات میں تقریبات اور سیمینار ز کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے تا کہ زمیندار کاشتکار اور دیگر پھل کے کاشتکار اور شوقین حضرات آگاہی حاصل کر کے اپنے پھلوں کو پکنے سے قبل اسکی حفاظت کر سکیں
www.khushabnews.com
 اور ماہرین کے مشورہ جات پر عمل کر کے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے بتایا کہ اس مہم کا باقاعدہ افتتاح میونسپل کمیٹی جوہر آباد میں ایک تقریب منعقد کرکے کیا گیا۔زراعت آفس تا ڈی سی آفس تک ایک ریلی نکالی گئی ۔بارانی یونیورسٹی کے کیمپس خوشاب میں ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد ہوا۔سبزی منڈی خوشاب میں انجمن آڑھتیاں میں کاشتکاروں سے اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔علاوہ ازیں دیگر جگہوں اور سکولوں میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔میونسپل کمیٹی میں چیئر مین حاجی محمد اشرف اور بارانی یونیورسٹی کے کیمپس میں ایم پی اے ملک جاوید اعوان مہمان خصوصی تھے۔تقریب ،سیمینار اور واک وغیرہ میں محکمہ زراعت کا عملہ،کھاد اور زرعی ادویات کے ڈیلر ،علاقہ کے کاشتکار ،سکولوں کے طالب علموں کو پھلوں کی صحت کے مشورہ جات دیئے اور پھل کی مکھی کے مکمل تدارک کی تربیت دی گئی اور اس کاعملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔علاوہ ازیں جنسی پھندے لگانے کی ٹریننگ بھی دی گئی۔ڈپٹی دائر یکٹر زراعت توسیع نے بتایا کہ یہ مہم بھرپور انداز میں چلائی جا رہی ہے اوریہ پروگرام 26اگست تک جاری رہے گا۔ 
;
جنسی پھندے لگانے کی تربیت جنسی پھندے لگانے کی تربیت Reviewed by Khushab News on 3:55:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.