سب دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، سمیع اعوان چھاگئے

Image result for ‫ملک سمیع اعوان‬‎

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سمیرا گروپ کے یوتھ ممبر ضلع کونسل خوشاب سمیع اعوان بڑے بڑوں کے دعوے غلط ثابت کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر بطور یوتھ ممبر ضلع کونسل خوشاب کے عہدے پر بحال ہوگئے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق سمیع اعوان کا بطور یوتھ ممبر ڈی نوٹی فائی کیے جانے کا نوٹیفیکیشن واپس لیتے ہوئے انکا بطور یوتھ ممبر والا نوٹیفیکیشن بحال کردیا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ انکے خلاف رٹ پیٹیشن دائر کرنے والے یوسی دائیوال کے چیئرمین ملک امیر حیدر سنگھا نے خوشاب نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ سمیع الحق اعوان بحال نہیں ہوئے تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہوانے والے نوٹیفیکیشن سے سب کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
www.khushabnews.com
;
سب دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، سمیع اعوان چھاگئے سب دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، سمیع اعوان چھاگئے Reviewed by Khushab News on 9:53:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.