خرد برد سرکاری خزانے کو نقصان ، مقدمہ درج

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محمد بخش، ہیڈ کلرک ، فاٹا سب ریجن خوشاب کے خلاف سرکاری پلاٹ خردبرد کرنے،حکومت پنجاب کو نقصان پہچانے کے الزام میں مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھاکومحمد مشتاق ولد قطب الدین سکنہ جوہرآباد نے درخواست
www.khushabnews.com
 گزاری کہ محمد بخش ہیڈ کلرک محکمہ ہاؤسنگ خوشاب نے جعل سازی سے سرکاری پلاٹوں کو خردبرد کیاہے اور حکومت پنجاب کو نقصان پہچایا ہے۔اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے محمدمنیربدر، اسسٹنٹ دائریکٹراینٹی کرپشن خوشاب کو انکوائری آفیسر مقرر کیا۔ جس پر انکوائر ی آفیسر نے انکوائری کی اور رپورٹ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو پیش کی جس پر ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے محمد بخش ہیڈ کلرک فاٹا سب ریجن خوشاب کے خلاف سرکاری پلاٹوں کو خردبرد کرنے، حکومت پنجاب کو نقصان پہچانے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کے احکامات دیئے۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے مقدمہ کی تفتیش اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش) اینٹی کرپشن خوشاب اور احمد شیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(لیگل)کے سپرد کردی۔



;
خرد برد سرکاری خزانے کو نقصان ، مقدمہ درج خرد برد سرکاری خزانے کو نقصان ، مقدمہ درج Reviewed by Khushab News on 4:18:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.