ایس ایچ او سٹی اور مسعود کنڈان سمیت 11 افراد کیخلاف مقدمہ درج

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان ایئر فورس کے فلائنگ آفیسر محمد علی کے گھر پر دھاوا بولنے ‘ اُسے زدو کوب کرنے ‘ غلیظ گالیاں دینے ‘ حبس بے جا میں رکھنے اور سنگین تنائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ایس ایچ او تھانہ جوہرآباد سٹی عظمت جوئیہ سمیت 8پولیس ملازمین اور تین پرائیویٹ افراد کے خلاف زیر دفعات155-C ‘ 506‘342‘ 337L2 ت پ مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزمان میں سب انسپکٹر محمد ظہیر‘ سات دیگر پولیس ملازمین ‘ پی ٹی آئی ضلع خوشاب کے سابق صدر مسعود انور کنڈان ‘ اس کا بیٹا طاہر کنڈان اور ایک ساتھی رضا شامل ہیں۔ یہ مقدمہ فلائنگ آفیسر محمد علی کی درخواست پر درج کیا گیا ہے جو اُنھوں نے ڈی پی او خوشاب کو دی تھی۔ ایف آئی آر کے مطابق فلائنگ آفیسر اور
www.khushabnews.com
 ملزم طاہر کنڈان کے درمیان لین دین کا تنازعہ تھا ۔ فلائنگ آفیسر محمد علی نے جب اپنی قرض دی گئی رقم ایک لاکھ 29ہزار روپے کی واپسی کا تقاضہ کیا تو پولیس تھانہ جوہرآباد کے سب انسپکٹر محمد ظہیر نے 7دیگر پولیس ملازمین کے ہمراہ فلائنگ آفیسر کے گھر پر دھاوا بول دیا ‘ اُسے لاتوں اور گھونسوں سے زدو کوب کیا اور زبردستی سفید رنگ کی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔ فلائنگ آفیسر نے پولیس کو اپنا تعارف بھی کرایا کہ وہ ایئر فورس کا حاضر سروس آفیسر ہے لیکن پولیس والوں نے ایک نہ سنی اور اُس کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر اُسے زدو کوب کرتے رہے۔ اسی دوران ایس ایچ او تھانہ جوہرآباد سٹی عظمت جوئیہ موقع پر پہنچ گئے جن کی موجودگی میں پولیس ملازمین نے اُسے مزید زدو کوب کیا بلکہ ایس ایچ او عظمت جوئیہ نے خود بھی اُسے تھپڑ مارے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ ایف آئی آر کے مطابق تھوڑی دیر بعد پی ٹی آئی کے سابق ضلعی صدر مسعود انور کنڈان موقع پر پہنچ گئے اور پولیس ملازمین نے فلائنگ آفیسر کو اُس کے حوالے کر دیا۔ مسعود انور کنڈان نے فلائنگ آفیسر کو دھمکی دی کہ اُس کا بیس کمانڈر اور ڈی پی او خوشاب سے مسلسل رابطہ ہے اور وہ جب تک چاہے اُسے حبس بے جا میں رکھ سکتا ہے۔ اسی اثناء میں فلائنگ آفیسر کے والد نے پتہ گوئی کیلئے ٹیلیفون کیا تو اُسے جواب دیا گیا کہ محمد علی زندہ ہے مر تو نہیں گیا واپس گھر آ جائیگا۔ جس کے بعد مسعود انور کنڈان فلائنگ آفیسر کو اپنی کار کے ذریعے اس کے گھر کے قریب چھوڑ گیا۔ ڈی ایس پی صدر طارق محمود نے کہا ہے کہ اس مقدمہ کی غیر جانبدارانہ اور منصفانہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ 
;
ایس ایچ او سٹی اور مسعود کنڈان سمیت 11 افراد کیخلاف مقدمہ درج  ایس ایچ او سٹی اور مسعود کنڈان سمیت 11 افراد کیخلاف مقدمہ درج Reviewed by Khushab News on 2:10:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.