پولیس پبلک سکول کا سنگ بنیاد رکھدیا گیا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ضلع خوشاب میں پولیس پبلک سکول کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ۔اس سلسلے میں پولیس لائن جوہرآباد میں ایک تقریب کا انعقادہو ا ۔تقریب کے مہمان خصوصی ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا ذوالفقار حمید تھے ۔تقریب میں صوبائی وزیر آثار قدیمہ ملک محمد آصف بھاء ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے توانائی و ایم پی اے ملک کرم الہٰی بندیال ،ایم پی اے ملک جاوید اقبال اعوان ، مسلم لیگی راہنماعمران بشیر ،ڈی پی او وقاص حسن نتھوکہ ، ضلعی محکموں کے افسران وکلا ود یگر مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات معززین نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرپی او نے کہا کہ انکی دیرینہ خواہش تھی کہ سرگو دہا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں معیاری تعلیم کے لیے محکمہ پولیس کے زیر اہتمام تعلیمی ادارے ہوں تاکہ پولیس ملازمین وافسران کے بچوں کے ساتھ ساتھ عوام کے بچوں کو بھی اچھی اورمعیاری تعلیم کے مواقع میسر آئیں ۔انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کی فلاح بہبود کا یہ پہلا تر جیہی قدم ہے انہوں نے مخیر حضرات اور عوام سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور اس دارے کی کامیابی اور اس کی بہتری کے لئے اپنا حصہ ڈالیں اور مثبت تجاویز دیں ۔ڈی پی او وقاص حسن نتھوکہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کاحصول ہمارے دین میں لازمی ہے اور دنیاوی لحاظ سے بھی ہر فرد کے لیے تعلیم یا فتہ ہونا ضروری ہے انہوں نے کہاکہ آج ہم نے جس ادارے کی بنیادی رکھی ہے ۔آئندہ آنے والی نسلیں اسے یاد رکھیں گی اور اس سے مستفید بھی ہو ں گی ۔انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کی بہتری کے لیے اس نیک کام کا آغاز کیا ہے تاکہ بچے یہاں سے فارغ ہو کر کالجز اور یونیورسٹی سطح تک جائیں اور تعلیم حاصل کر کے ملک کی خدمت کریں ۔بعد ازاں آرپی او ذوالفقارحمیدنے تختی کی نقاب کشائی کرکے باقاعدہ طورپر سکول کی عمارت کی تعمیر کا افتتاح کر دیا گیا ۔
;
پولیس پبلک سکول کا سنگ بنیاد رکھدیا گیا پولیس پبلک سکول کا سنگ بنیاد رکھدیا گیا Reviewed by Khushab News on 4:24:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.