ن لیگ کی جیت پر پی ٹی آئی کا جشن


نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان اور جوہرآباد سے ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چیئر مین یونین کونسل مردوال کے خلاف انتخابی عذرداری کی درخواست خارج۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شیر محمد نے الیکشن ٹربیونل سرگودھا میں یونین کونسل مردوال کے چئیرمین ملک ہادی بخش اعوان کے خلاف انتخابی عذداری کی درخواست دی ہوئی تھی کہ ہادی بخش نیوی کا بھگوڑا ہے اور انتخاب میں حصہ لینے کا اہل نہیں۔ الیکشن ٹربیونل سرگودھا نے کیس کی مکمل سماعت کے بعد فیصلہ محفوط کر لیا تھا اور16اگست کو www.khushabnews.comفیصلہ کی تاریخ مقرر کی ہوئی تھی الیکشن ٹربیونل سرگودھا نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شیر محمد کی
 درخواست کو خارج جبکہ چئیرمین ملک ہادی بخش کے حق میں فیصلہ دے دیا فیصلہ کے بعد یوسی چئیرمین ملک ہادی بخش اعوان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہیں کہ مجھے عزت دی ہمیشہ حق کی فتح ہوتی ہے میرے ساتھ ضلع خوشاب اور وادی سون کی عوام کی دعائیں ہیں اور میں پہلے بھی عوام کی خدمت کر رہا ہوں اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا ۔جوہرآباد سے ہمارے نامہ نگار کے مطابق ملک ہادی بخش اعوان جن کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے اور وہ سمیرا گروپ سے تعلق رکھتے ہیں پی ٹی آئی سے مد مقابل شیر محمد کے مقابلے میں اس عدالتی کامیابی پر پی ٹی آئی کے سپورٹر ن لیگ کی نسبت زیادہ جوش اور خوشی کا اظہار کررہے ہیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ن لیگ کے خلاف انتہائی سخت زبان استعمال کرنے والے پی ٹی آئی سے وابستہ افراد ہادی بخش کو باقاعدہ مبارکباد دے رہے ہیں اور اسکو حق کی فتح قرار دے رہے ہیں جو کہ انتہائی حیران کن امر ہے۔تاہم سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ضلع خوشاب میں نظریاتی سیاست سے وابستگی عملی طور پر کم ہی نظر ٓتی ہے اور اکثر لوگ شخصیات  اور مقامی دھڑوں سے وابستہ ہوتے ہیں اور اسی لیے وہ پارٹی کی بجائے شخصی طور پر اپنی پسند ناپسند کا اظہارکرتے ہیں۔
;
ن لیگ کی جیت پر پی ٹی آئی کا جشن ن لیگ کی جیت پر پی ٹی آئی کا جشن Reviewed by Khushab News on 6:13:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.