ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے,حاجی احمد نواز

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف ہمارے دلوں میں بستے ہیں،میاں محمد نواز شریف اگرچہ وزیر اعظم نہیں رہے مگر ہر مسلم لیگی کا دل ان کے ساتھ دھڑکتا ہے ، ترقی اور خوشحالی کا جو سفر میاں نواز شریف نے شروع کیا تھا وہ میاں شہباز شریف کے ساتھ جاری رہے گا ، مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن میں زیادہ طاقت اور قوت کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ لیگ ن جوہرآباد سٹی کے صدر حاجی احمد نواز نے اخبارنویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا نے، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ،مستحکم اور متحد ہے ،ان کے دور اقتدار کے ملکی ترقی کے منصوبہ جات جاری ر ہیں گے اور ملک کو اندھیروں سے نکال کر اجالوں میں لا ئیں گے ۔ عدالتوں کے فیصلوں کا احترام ن لیگ کا منشور اور ملکی ترقی مسلم لیگ ن کا مشن ہے ۔
www.khushabnews.com
;
ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے,حاجی احمد نواز ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے,حاجی احمد نواز Reviewed by Khushab News on 11:50:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.