سازشیوں کو شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، حسن اسلم

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک حسن اسلم اعوان نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کا مقصد ملک و قوم کی خوشحالی ہےعمران خان واحد لیڈر ہیںجو ہمیشہ اداروں کی بہتری کی بات کرتے ہیں اور ان کی سیاست کا مقصد ملک و قوم کی خوشحالی ہے ۔ گولیوالی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت نازک ترین صورت حال سے دوچار ہے اور ان حالات میں عمران خان ہی قوم کی درست سمت میں رہنمائی کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان پر لگائے جانے والے الزامات سازش کا حصہ ہیں۔عمران خان کا دامن صاف ہے ۔ تحریک انصاف میں خواتین کو عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے ۔ عمران خان کے خلاف سازشیں کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ انہوں نے کہاکہ مخالفین کو تمام تر سازشوں کے باوجود ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔اس موقع پر عطااللہ نیازی بھی انکے ہمراہ تھے نیز ملک حسن اسلم اعوان نے مقامی سیاست کے حوالے سے بھی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
www.khushabnews.com
;
سازشیوں کو شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، حسن اسلم سازشیوں کو شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، حسن اسلم Reviewed by Khushab News on 12:21:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.