پدھراڑ، ایم پی اے کے خاص بندے

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر سعدین محکمہ صحت پنجاب کا حکومت پنجاب کی طرف سے 5 روزہ صحت میلہ کے تحت رورل ہیلتھ سنٹر پدھراڑ کا دورہِ کیا لوگوں نے سنٹر پدھراڑ میں ادویات نہ ہونے اور مقامی عملہ کے خلاف گزشتہ دنوں احتجاج کیاتھاتفصیل کے مطابق پیل وگردونواح کے رورل ہیلتھ سنٹر پدھراڑ میں حکومت پنجاب کی طرف سے لگایا گیا صحت میلہ میں ادویات ویکسین نہ ملنے پر مقامی عملہ کے
www.khushabnews.com
خلاف احتجاج کیا تھاجس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر سعدین نے سنٹر پدھراڑ کا دورہِ کیا لوگوں نے بتایا کہ آج آپ کے آنے پر ادویات صرف دکھاوے کیلئے رکھی گئی ہیں جس پر سیکرٹری نے ادویات مریضوں کو دینے کو کہا وائس چیئرمین یونین کونسل پدھراڑ ملک دوست کو متاثرین پیل کے وفد نے ملاقات کرکے پیل میں چکن گونیا ڈینگی اور ہیپاٹائٹس کی مریضوں کے لئے چیک اپ کے مطالبے پر سی او ہیلتھ خوشاب کو پیل میں محکمہ صحت کی ٹیم بھیجنے کوکہا پیل کی سماجی شخصیات ملک محمد ریاض ملک منصب خان نے کہا کہ بنیادی مرکز پدھراڑ کے تمام عملہ کے تبادلوں کا مطالبہ کیا کہ ان کے نارواسلوک اور بدتمیزوں سے مریض عاجز آگئے ہیں کافی عرصہ سے تعینات ملازمین اپنے آپ کو ایم این اے اور ایم پی اے کے خاص بندے کہلاتے ہیں اور دھڑے سے کہتے ہیں کہ ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔
;
پدھراڑ، ایم پی اے کے خاص بندے پدھراڑ، ایم پی اے کے خاص بندے Reviewed by Khushab News on 1:23:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.