ضلع خوشاب میں 70 واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع خوشاب میں بھی 70 واں یوم آزادی بڑی شایا ن شان طریقے سے منایا گیا ۔یوم آزادی کی بڑی تقریبات کا انعقاد ڈی سی کمپلیکس اور ضلع کونسل کمپلیکس میں ہوا ۔ڈی سی کمپلیکس میں صوبائی وزیر آثارقدیمہ ملک محمد آصف بھاء ،سنیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی ،ایم پی اے کر م الہی بندیال ،اور ملک جاوید اقبال اعوان ،ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر ،ڈی پی او وقاص حسن ،ضلعی انتظامی افسران و دیگر محکموں کے سربراہاں افسرا ن وغیرہ موجود تھے ۔صوبائی وزیر اور دیگر معزز مہمانوں نے پرچم کشائی کی ،پولیس کے چاق و چوبند دستے و ایمر جنسی 1122 کے اہلکاران نے سلامی پیش کی اور مارچ پاسٹ کیا ۔بعد ازاں ڈی سی او کمپلیکس کے احاطہ میں معزز مہمانوں نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ۔ ضلع کونسل میں یوم آزادی کی تقریبات میں چیئرپرسن سمیرا ملک وائس چیئرمین مسعود نذیر راجڑ ،ڈی پی او وقاض حسن نتھوکہ،ڈاکٹر ربنواز ،چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ ،مسلم لیگی راہنما ،میونسپل و یو نین کونسلوں کے چیئرمینوں اور کونسلرز نے شرکت کی ۔ضلع کونسل میں سمیرا ملک نے پرچم کشائی کر کے 70 ویں یوم آزادی کی تقریب کاآغاز کیا ۔تقریب میں بچوں نے تقاریر ملی نغمے اور دیگر پروگرام پیش کئے ۔ضلع کونسل کمپلیکس میں بھی سمیر املک اور دیگر معزز مہمانوں نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا بعد ازاں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جوہرآباد میں ڈی پی ایس
www.khushabnews.com
 سکول انیڈانٹر کالج کی جانب سے یوم آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔اس تقریب میں ڈپٹی کمشنر امجد بشیر مہمان خصوصی تھے ۔ڈی پی ایس کی تقریب میں پرنسپل ڈی پی ایس کالج نادیہ شفیق ،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج ملک فتح محمد ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز تنویر احمد قریشی کے علاوہ ڈی پی ایس کے اساتذہ بچوں اور والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر نے ڈی پی ایس کالج کی کارکردگی اور اس کی مزید بہتری کے لیے تفصیل بیان کی ۔آزادی کی اس تقریب میں سکول کے بچوں نے آزادی کے موضو ع پر تقاریرملی نغمے اور ٹیبلو پر شاندار پر فارمنس کی ۔
 

;
ضلع خوشاب میں 70 واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا ضلع خوشاب میں 70 واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا Reviewed by Khushab News on 5:06:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.