جشن آزادی واک

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ سوشل ویلفیئر وپاپولیشن ویلفیئر خوشاب کے زیر اہتمام جشن آزادی واک کا اہتمام کیا گیا۔و اک کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عبدالحمید سنبل نے کی ۔واک میں وائس چیئرمین ضلع کونسل مسعود نذیر راجٹر ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ ،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نصیر احمد کربلائی ،ڈسٹرکٹ ڈیموگرافک آفیسرعقیلہ تبسم ،ڈبلیو ایم او ڈاکٹر منیر تاج اور محکمہ پاپولیشن کے دیگر افسرا ن و اہلکاران،انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری رانا سلیم الرحمن ،آو ازپروگرام کے شاہنواز دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین و حضرات نے بھر پور شرکت کی ۔واک کالج چوک مین بازار سے شروع ہو کر سرور شہید لائبر یری چوک تک نکالی گئی ۔واک کے شرکاء نے پاکستانی پرچم اور رنگ برنگی جھنڈیاں اٹھائی ہوئی تھیں اور واک میں ملی نغموں کی گونج تھی ۔واک کے اختتام پر اے ڈی سی جی عبدالمید سنبل نے کہا کہ آزادی کا دن منانا زندہ قوموں کی نشانی ہوتی ہے ۔یہ تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم اپنے ملک کی سلامتی اور امن کے لیے کوشاں رہیں گے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کوئی کسر اٹھانہ رکھیں گے ۔وائس چیئرمین ضلع کونسل مسعود نذیر راجڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی 14 اگست سال کا اہم دن ہے ہمیں آج یہ عہد کرنا ہے کہ ملک کی ترقی کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کریں اور شرپسند عناصر کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملائیں ۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نصیر احمد کر بلائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی جدد جہد رنگ لائے گی اور وہ جلد آزادی سے ہمکنار ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی آزادی کے حفاظت کریں اور ملک سے دہشت گردی اور فرقہ واریت کا خاتمہ کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔تقریب میں مولانا رانا سلیم الرحمن نے ملک کی سلامتی و ترقی اور شہداء کے درجات بلند کرنے کی دعا بھی کروائی 
;
جشن آزادی واک جشن آزادی واک Reviewed by Khushab News on 5:44:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.