ضلع خوشاب کی خبریں




ہم صر ف پاکستانی ہیں، مہناز عطا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)یوم آزادی کے دن ہمیں یہ یاد کرنا چاہیے کہ کس طرح ہمارے اسلاف نے قربانیاں دے کراپنی آنے والی نسلوں کے لئے ایک ایسا آزاد اور خود مختار ملک حاصل کیا جو کہ اگرچہ اسلام کے نام پر قائم ہوا ، مگر حقیقت میں تمام مذاہب کے لوگوں کے لئے ایک فلاحی ریاست کا قیام ہی اس کا مقصد تھا، آج ہم نہ تو پنجابی ہیں، نہ سندھی، نہ بلوچی اور نہ ہی پٹھان، آج ہماری پہچان پاکستانی کی ہے اور ہم نے سبز ہلالی پرچم کا لباس زیب تن کررکھا ہے ، ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن مہناز عطا چوہدری نے ضلعی دفتر پاکستان مسلم لیگ ن میں جشن آزادی کے موقع پر آزادی کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ آزادی کی قدر یقیناًکشمیری بہنوں اور بھائیوں اور بچوں سے بڑھ کر کوئی نہیں جانتا جو ستر سال سے آزادی سے محروم چلے آرہے ہیں، نہ تو انھیں صحت کی اچھی سہولیات
www.khushabnews.com
 ہیں اور نہ ہی حلال غذا تک کھانے کی آزادی ہے ، ہمیں بطور پاکستانی کشمیریوں کا دکھ محسوس کرنا چاہیے اور ان کی آزادی کے لئے بھی اپنی اخلاقی اور سفارتی امداد جاری رکھنی چاہیے ، انھوں نے کہا کہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے کشمیر پر ہمیشہ بیک ڈور ڈپلومیسی کی مخالفت کی اور کشمیر کی آزادی کی بات کی ، شاید حق گوئی بھی ان کا ایک قصور تھا، اس موقع پر ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن سینیٹر ڈاکٹر غوث نیازی اور مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے دیگر عہدے داران بھی موجود تھے۔ اسکے علاوہ چیف پیٹرن انجمن بہبودی مریضان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد محترمہ مہناز عطا چوہدری نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں جشن آزادی کی تقریبات کے دوران مریضوں میں فروٹ تقسیم کرنے کے موقع پر کیا اگست کا مہینہ ہمیں اخوت ، پیار اور ایثار کا درس دیتا ہے، کہ ہم نے کس طرح قربانیاں دے کر اپنی آنے والی نسلوں کے لئے ایک ایسا آزاد اور خود مختار ملک حاصل کیا جو کہ اگرچہ اسلام کے نام پر قائم ہوا ، مگر حقیقت میں تمام مذاہب کے لوگوں کے لئے ایک فلاحی ریاست کا قیام ہی اس کا مقصد تھا، آج ہم نہ تو پنجابی ہیں، نہ سندھی، نہ بلوچی اور نہ ہی پٹھان، آج ہماری پہچان پاکستانی کی ہے اور ہم نے سبز ہلالی پرچم کا لباس زیب تن کررکھا ہے ،، انھوں نے کہاکہ آزادی کی قدر یقیناًکشمیری بہنوں اور بھائیوں اور بچوں سے بڑھ کر کوئی نہیں جانتا جو ستر سال سے آزادی سے محروم چلے آرہے ہیں، نہ تو انھیں صحت کی اچھی سہولیات ہیں اور نہ ہی حلال غذا تک کھانے کی آزادی ہے ، ہمیں بطور پاکستانی کشمیریوں کا دکھ محسوس کرنا چاہیے اور ان کی آزادی کے لئے بھی اپنی اخلاقی اور سفارتی امداد جاری رکھنی چاہیے ، انھوں نے کہا کہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے کشمیر پر ہمیشہ بیک ڈور ڈپلومیسی کی مخالفت کی اور کشمیر کی آزادی کی بات کی ، شاید حق گوئی بھی ان کا ایک قصور تھا،ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر محترمہ ام فروا ہمدانی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹر صاحبان بھی موجود تھے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جشن آزادی کی مناسبت سے چک نمبر49ایم بی میں کبڈی کے خوبصورت میچ کا اہتمام کیا گیا‘ یونین کونسل 51ایم بی کے چیئرمین رضوان مختار رندھاوا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ کبڈی کا میچ چک نمبر49ایم بی اور چک 47ایم بی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 49ایم بی کی ٹیم نے جیت لیا میچ کو علاقہ کے سینکڑوں شائقین نے دلچسپی اور شوق سے دیکھا میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی رضوان مختار رندھاوا نے ونر ٹیم کے کپتان ہارون جٹ کو ٹرافی اور اانعامات دیئے۔ 
قائد آباد ، امانت میں خیانت کا مقدمہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے قائدآباد کے رہائشی ایک شخص جاوید اقبال کے خلاف امانت میں خیانت کے الزام میں زیر دفعہ 406ت پ مقدمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم جاوید اقبال نے شیرازی موٹرز کے مالک غلام رسول سے ایک کلٹس کار نمبری LSW 4172ساڑھے پانچ لاکھ روپے میں خریدی‘ ایک لاکھ روپے کی رقم ادا کی اور باقی رقم بعد میں ادا کرنے کا وعدہ کیا جس پر غلام رسول نے گاڑی کے کاعذات اپنے پاس رکھ لئے بعد ازاں ملزم نے گاڑی غائب کر دی اور رقم بھی ادا نہیں کی۔ 

موٹر سائیکل چوری
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سیٹلائٹ ٹاؤن جوہرآباد میں نامعلوم چوروں نے رات کی تاریکی میں غلام شبیر کے گھر میں گھس کر پچاس ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل اور بیس ہزار روپے کا کمپیوٹر سیٹ چوری کر لیا۔ سٹی پولیس جوہرآباد نے نامعلوم چوروں کیخلاف زیر دفعہ 381ت پ مدمہ درج کر کے اُں کی تلاش شروع کر دی ہے ایف آئی آر کے مطابق غلام شبیر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا اس دوران ملزم دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور موٹر سائیکل و کمپیوٹر چرا کر لے گئے۔ 

کامیابی صرف دین پر چلنے سے ہے، امین ربانی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جامعہ ربانیہ فیض العلوم جوہرآباد کے مہتمم قاری محمد امین ربانی نے کہا ہے کہ قرآن مجید کے نور کو سینوں میں سمونے والے دنیا میں بھی کامرانیوں سے ہمکنار ہونگے اور روز محشر بھی انہیں اعلیٰ اور افضل مقام حاصل ہو گا۔ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی زندگیوں کو قرآن و سنت کے مطابق بسر کریں اور حضور نبی کریم ﷺ کے حسن اخلاق اور اسلامی تعلیمات کو آگے بڑھانا ہماری زندگیوں کا مقصد حیات ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ ربانیہ فیض العلوم جوہرآباد میں حفظ قرآن کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا ظفر اقبال‘ قاری عبدالقادر‘ کونسلر ملک ربنواز اعوان‘ جنرل سیکرٹری قاری عبدالباسط ‘ چوہدری محمد سرور‘ چوہدری محمد ابوبکر اور حاجی محمد ایوب سمیت کثیر تعداد موجود تھی۔قاری محمد امین ربانی نے کہا کہ قرآن و سنت کے عرب کی سرزمین پر نزول ہونے سے انسانوں کو جہالت کے اندھیروں سے آزادی حاصل ہوئی۔ بلاشبہ آزادی خدا وندے کریم کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اسلام کے نام پر حاصل پاکستان میں قرآن و سنت کا نظام رائج کرنے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھنی چاہئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا ظفر اقبال اور قاری عبدالقادر نے کہا کہ عالم اسلام اپنی صفوں میں اتحاد ‘محبت اور اخوت کا سبق دیں کیونکہ اغیار نے مسلمانوں کو غیر مستحکم کرنے کیلئے ہر طرح کی سازشوں میں مصروف عمل ہیں جب تک ہم متحد ہیں دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمیں جدا نہیں کر سکتی ۔ قبل ازیں قرآن پاک حفظ کرنیوالے طلباء اسامہ عمیر اور جواد احمد کی دستار بندی کی گئی اور انہیں اسناد سے نوازا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی‘ بقاء اور سالمیت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔



ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا اچانک معائنہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ریسکیو 1122 اسٹیشن خوشاب میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈاکٹر نیئر عالم خان نے انسپیکشن ٹیم کے ہمراہ ایمرجنسی وہیکلز،ریسکیو اسٹیشن پر کئے جانے والے ترقیاتی کاموں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر فلڈ میں استعمال ہونے والے سامان ، ٹیکنیکل ایکویپمینٹس، کشتیوں، جدید انفلیٹ ایبل کشتیوں اوران پر نصب کئے جانے والے او بی ایم انجن کا فزیکلی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر اقبال الحسن نے ڈاکٹر نیئر عالم خان کو سیلاب کے سامان کا جائزہ کروایا اور اس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ڈاکٹر نیئر عالم خان نے ایمرجنسی وہیکلز اور ریسکیو عملہ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔ ڈاکٹر نیئر عالم نے میڈیا خوشاب کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ممکنہ سیلاب، ڈزاسٹر ایمرجنسی اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے تمام ساز و سامان کو وقت بوقت چیک کیا جاتا ہے تاکہ متاثرہ لوگوں کو بروقت انٹرنیشنل معیار کی جدید سروسز کی سہولیات میسر رہیں انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122خوشاب کے افسران اور تمام عملہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار

  رکشہ ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے میلہ منڈی گراؤنڈ کے نزدیک ہونیوالے حادثہ کے مرتکب ٹرالر ڈرائیور محمد سلیم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ یہ مقدمہ رکشہ ڈرائیور ذیشان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ڈرائیور محمد سلیم نے اپنے ٹرالر نمبریٹی760سے رکشہ کو ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں خوشاب کی رہائشی ایک خاتون نصرت بی بی جاں بحق اور اس کی ساتھی شکیلہ نورین زخمی ہو گئی تھی۔ دریں اثناء خوشاب پولیس نے دو موٹر سائیکل سواروں محمد عاطف اور عبدالقدوس کیخلاف بھی زیر دفعہ 322ت پ مقدمہ درج کیا ہے یہ مقدمہ محلہ حسین آباد کی رہائشی عمارہ نورین زوجہ صابر حسین کی رپورٹ پر درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے اپنے موٹر سائیکل کے ذریعے سول ہسپتال کے قریب موٹر سائیکل سوار صابر حسین کو ٹکر مار دی تھی جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہو گیاتھا۔

بارہ سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چک نمبر52ایم بی میں ایک اوباش نوجوان غلام فرید کی جانب سے ایک 12سالہ لڑکی کو بے آبرو کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی‘ سٹی پولیس جوہرآباد نے متاثرہ لڑکی کے والد کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف زیر دفعات376اور511ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم 12سالہ لڑکی  کو زبردستی پکڑ کر ایک کمرے میں لے گیا اور اس سے زیادتی کی کوشش کی۔ 
 امانت میں خیانت کا مقدمہ درج
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے ایک شخص فرحان ملک اور اس کے نامعلوم ساتھی کیخلاف امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں زیر دفعہ 406ت پ مقدمہ درج کیا ہے یہ مقدمہ سول لائن کے رہائشی عبدالواحد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے عبدالواحد سے پانچ لاکھ روپے کی رقم امانتا حاصل کی تھی جسے خورد برد کر لیا گیا۔ عبدالواحد نے جب رقم کی واپسی کا تقاضہ کیا تو ملزمان نے اُسے ملازمت دلانے کا جھانسہ دیا بعد ازاں نہ ہی ملازمت دلائی اور نہ ہی رقم واپس کی۔ 
ہفتہ صحت  لائق تحسین اقدام ہے،قاضی آصف
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کے ایم ایس ڈاکٹر قاضی آصف محمود نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے صحت مند معاشرے کی تشکیل‘ مہلک امراض کے خاتمہ اور عوام کو علاج کی جدید سہولیات مہیا کرنے کیلئے اُٹھائے جانیوالے اقدامات لائق تحسین ہیں ضلعی و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور دیہی و بنیادی مارکز صحت میں لگایا جانیوالا پانچ روزہ صحت میلہ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے کانفرنس ہال میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اُنھوں نے بتایا کہ حکومت کی ہیلتھ پالیسی کے تحت محکمہ صحت کے افسران و ملازمین عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کرنے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لا رہے ہیں۔ صحت میلہ کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں آٹھ مختلف ڈیسک قائم کئے گئے ہیں جہاں آنیوالے افراد کو مرحلہ وار امراض کی تشخیص ‘ غذائیت کے حوالے سے راہنمائی اور علاج کی سہولت مہیا کی جاتی ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ صحت میلہ کے دوران محکمہ صحت کا انتہائی کوالیفائیڈ میڈیکل‘ پیرا میڈیکل اور نرسنگ سٹاف تعینات کیا گیا ہے ۔ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد کو اس میلہ سے مستفید کریں۔ 
;
ضلع خوشاب کی خبریں ضلع خوشاب کی خبریں Reviewed by Khushab News on 7:00:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.