سوموار،28اگست 2017 کا اخبار


سازشی عناصر ناکام ہونگے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)حکومت نے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا،آصف ،مخالفین ن لیگ کو سیاسی منظر سے آؤٹ نہیں کرسکتے ،آئندہ الیکشن بھی 
سویپ کرینگے،صوبائی وزیر آثارِ قدیمہ ملک محمد آصف بھا نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی عوامی مقبولیت کو کسی بھی سطح پر چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ مسلم لیگ ن نے اپنی شاندار کارکردگی کی بنا پرنہ صرف قومی اسمبلی کے حلقہ 120میں بلکہ آئندہ عام انتخابات میں پورے ملک میں سویپ کرے گی۔ مسلم لیگی کارکنوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کیساتھ کئے گئے تمام انتخابی وعدے پورے کر رہی ہے ۔میاں محمد نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت ملک کے کونے کونے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک سے بحرانوں پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے۔ مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی جمہوری قوت ہے ۔ سازشی عناصر پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ ن کو سیاسی منظر سے آؤٹ کرنے میں ناکام ہوں گے ۔
www.khushabnews.com
میونسپل کمیٹی نورپور تھل کے 45 ملازمین بحال
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)لیبر کورٹ نے میونسپل کمیٹی کے 45ملازمین کو ان کے عہدوں پر بحال کردیا ۔ یاد رہے کہ بلدیاتی نظام کے فعال ہو نے 
کے بعد چیئر مین ایم سی نور پور تھل رائو محمد عالم نے 45 ملازمین کو فارغ کر دیا تھا ۔اس پر متاثرین نے لیبر کورٹ سے رجوع کیا ۔عدالت نے چیئر مین ایم سی اور چیف آفیسرچوہدری اشرف گوندل سے جواب طلب کیا مگر وہ عدالت میں پیش ہی نہیں ہو ئے اس کے بعد انہیں توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا گیا جس پر دونوں نے عدالت سے تحریری طور پر معافی مانگ لی ۔ لیبر کورٹ کے جج ظفر عباس نے فیصلہ سناتے ہو ئے 45ملازمین کو بحال کرنے کا حکم جاری کیا ہے نیز یہ حکم بھی دیا گیا ہے کہ ملا زمین کو گذشتہ پانچ ماہ کی تنخواہیں تمام واجبات سمیت ادا کی 
جائیں ۔
شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صدر پولیس جوہرآباد نے رحمت کالونی میں اچانک چھاپہ مار کر ایک شخص عبدالغفور کی شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی پولیس 
نے شراب کشید کرنیوالا سامان اور 120لیٹر شراب قبضہ میں لے لیا۔ ملزم عبدالشکور کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ رحمت کالونی میں عبدالشکور نے شراب تیار کرنے کی بھٹی لگا رکھی ہے جس پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی غلام حبیب نے پولیس ملازمین کے ہمراہ اچانک چھاپہ مارا اور شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی۔ 

امریکہ کے حصار سے نکلنے کا وقت آگیا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے نائب امیر ملک تنظیر الحسن اعوان نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ہرزہ سرائی سے پاکستان کو امریکہ کی غلامی سے نجات حاصل کرنے کا موقع ملا ہے۔ اس لئے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ غلامی کی زنجیریں توڑ دے اور خود انحصاری کی پالیسی اپنا کر وطن عزیز کو بیرونی تسلط سے آزاد کرے۔ جماعت اسلامی کے ضلعی دفترجوہرآباد میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہمارے ملک نے مثالی قربانیاں دیں۔ستم ظریفی یہ ہے کہ ان قربانیوں کی قدر نہیں کی گئی۔ آج امریکہ ہمیں آنکھیں دکھا رہا ہے اس لئے حکمرانوں کو اپنی راہیں امریکہ سے الگ کر لینی چاہیں۔ ملک تنظیر الحسن اعوان نے کہا کہ امریکہ سے امپورٹ کی جانیوالی پالیسیاں ملکی سالمیت و استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں ‘ یہودیوں کا سرپرست امریکہ کی نظریں ہمارے ایٹمی اثاثوں پر ہیں اور وہ کسی نہ کسی بہانے ہمیں ایٹمی صلاحیت سے محروم کرنا چاہتا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ ہر محب وطن پاکستانی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کیلئے یہود و ہنود کی سازشوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائے۔ ملک تنظیر الحسن اعوان نے کہا کہ اگر ملکی سالمیت کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو جماعت اسلامی کے کارکن دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے صف اول میں نظر آئیں گے۔ 
بلند اور روڈہ ہی پی پی 42 نہیں
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نورپور تھل کے دیہی علاقوں کی سڑکیں تعمیر کرائی جائیں ، خالق داد و دیگر،سیاسی و سماجی شخصیات ملک خالق داد بگھور،عبدالرحمن جبھانہ ،ملک امان اﷲ بگھور نے کہاکہ نورپورتھل دیہاتوں کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر ختم ہو چکی ہیں جبکہ پی پی 42میں ایم پی اے کی طر ف سے ترقیاتی منصوبوں کا محور و مرکز ان کے آبائی گاؤں بلند اور روڈہ ہیں ۔ عوامی نمائندوں کو چاہئے کہ سڑکیں فوری تعمیر کرائیں

متعدد ڈسٹرکٹ اٹارنیز کے تبادلے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)13 ڈسٹرکٹ اٹارنیز کے تبادلے شیخ محمد سلیم خوشاب تعینات،صوبائی سیکرٹری قانون پارلیمانی امور ڈاکٹر ابوالحسن نجمی نے 13ڈسٹرکٹ اٹارنیز کے تبادلے کردئیے۔ ڈسٹرکٹ اٹارنی خوشاب رانا نور احمد کو پنجاب سروسز ٹربیونل لاہور، ڈسٹرکٹ اٹارنی لیہ شیخ محمد سلیم کو خوشاب،عامر ندیم منڈی بہاؤ الدین سے راولپنڈی،محمد یٰسین رحیم یار خان سے پی ایس ٹی،محمد سرفراز پی ایس ٹی سے مظفر گڑھ،مظہر حیات پی ایس ٹی سے بھکر،ضیاء الحق مظفر گڑھ سے ملتان،شیخ محمد جمیل ملتان سے لیہ،غضنفر اعجاز بھکر سے جھنگ،منظور حسین جھنگ سے رحیم یار خان ،طاہر سلیم قصور سے پی ایس ٹی اور غلام یٰسین کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے منڈی بہاؤالدین تعینات کردیا گیا۔

غیر رسمی سکولوں کے اساتذاہ تنخواہوں سے محروم
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب غیر رسمی سکولوں کے 325اساتذہ 2 ماہ کی تنخواہوں سے محروم،گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑچکے ،ضلعی انتظامیہ نوٹس لے ،محمد رمضان،بجٹ جاری ہوچکا،عیدسے قبل ادائیگی کردی جائیگی،ڈی او لٹریسی،محکمہ لٹریسی کے زیر اہتمام ضلع خوشاب میں چلنے والے غیر رسمی سکولوں کے 325اساتذہ کو دو مہینوں سے تنخواہ نہیں ملی جس کی وجہ سے ان کے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں۔ غیر رسمی سکولوں کے متاثرہ اساتذہ کے نمائندہ محمد رمضان نے بتایا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے بار بار محکمہ لٹریسی سے استدعا کی گئی لیکن حکام کی طرف سے ابھی تک انہیں تنخواہیں ادا کرنے کے لئے کوئی عملی کوشش نہیں کی گئی، جس سے مرد و خواتین اساتذہ میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے اور عید قربان سے قبل تمام اساتذہ کو تنخواہوں اور بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی قمر عباس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر بجٹ نہ ملنے کے سبب ہوئی ہے ۔ بجٹ جاری ہو چکا ہے ۔ عیدالاضحی سے قبل تمام اساتذہ کو تنخواہیں اور بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی ۔

ناجائز اسلحہ برآمد
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائدآباد پولیس نے زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر اسلحہ برآمد کرلیا،قائدآباد پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث زیر فتح پور میرہ کے حراست ملزم محمد سلطان سے دورانِ تفتیش اُس کی نشاندہی پر وارداتقائدآباد پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث زیر فتح پور میرہ کے حراست ملزم محمد سلطان سے دورانِ تفتیش اُس کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز پسٹل برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔

قصابوں کے نخرے عروج پر
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)عید قرباں کے پہلے روز قربانی کے جانور ذبح کرنے کیلئے لوگوں نے قصابوں کی ایڈوانس بکنگ شروع کردی ہے ۔ گائے اور بیل ذبح کرنے کیلئے 5سے 8ہزار روپے ، اونٹ کی قربانی کیلئے 12سے 15ہزار اور بکرے کی قربانی کیلئے 25 سو سے 3 ہزار روپے مانگے جارہے ہیں جبکہ ماہر قصاب جانور کی جسامت دیکھ کر بھی نرخ طے کررہے ہیں، لوگوں کی اکثریت عید کی نماز کے فوری بعد قربانی کے جانور ذبح کرنے کیلئے قصابوں کو منہ مانگے دام پر بک کررہی ہے ۔

پنجاب بھر کے سکولوں کو خطیر فنڈز جاری
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ خزانہ پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اور ہیلتھ اتھارٹیز کو پی ایف سی ایوارڈ کے تحت جولائی اور اگست کے غیر ترقیاتی فنڈز کی مد میں19ارب 59کروڑ روپے جاری کر د ئیے ۔ مجموعی رقم میں سے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو جولائی کے فنڈز کی مد میں 66کروڑ 25لاکھ جاری کئے گئے جس میں سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو 4کروڑ 69لاکھ حصہ ملا ۔ تمام اتھارٹیز کو جاری کئے گئے اگست کے 15 ارب 91 کروڑ 85 لاکھ کے غیر ترقیاتی فنڈز میں سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کیلئے 85 کروڑ 41 لاکھ 20 ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں۔دوسری جانب پنجاب بھر کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کیلئے جولائی کے غیر ترقیاتی فنڈز کی مد میں15 کروڑ 11 لاکھ 10 ہزار روپے میں سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور کو ایک کروڑ 12 لاکھ 29 ہزار روپے حصہ ملا جبکہ تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کیلئے اگست کے جاری کئے گئے 2 ارب 86 کروڑ 63 لاکھ روپے میں سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور کو 19 کروڑ 45 لاکھ 15 ہزار روپے جاری کئے گئے ۔محکمہ خزانہ نے غیر ترقیاتی فنڈز متعلقہ اداروں کو منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے
کرپٹ افسروں کے کوائف طلب
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پنجاب میں کر پٹ افسروں کیخلاف ثبوت اکٹھے کر نے کا حکم،چیف سیکرٹری زاہد سعید کی غیر موجودگی میں صوبے کے اہم اجلاسوں کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ نے کی۔ شمائل احمد خواجہ نے صوبے میں کرپٹ افسر وں کیخلاف کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ لی اور متعلقہ افسر وں کیخلاف مکمل ثبوت اکٹھے کرنیکا حکم دیا ہے ۔ایک اجلاس میں ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، انہوں نے انسداد ڈینگی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ سرویلنس ٹیمیں کام کے معیار پر خصوصی توجہ دیں۔ شمائل احمد خواجہ کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے بہتر علاج معالجے کیلئے ڈاکٹروں کو ٹریننگ دی جائے ۔

ملازمین کی حاضری آنکھ پتلی سے لگے گی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر کی 157یونین کونسلز میں ویسٹ ورکرز کی آئرس ڈیوائس کے جدید ترین نظام کے ذریعے حاضری سسٹم متعارف کرادیا ۔ جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل ملک بھر میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا اورمنفرد حاضری سسٹم ہے جس پر70لاکھ روپے کے فنڈز خرچ ہوئے ہیں۔ سسٹم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سلمان غنی، ایم پی اے محمدنوازملک اور میئر میونسپل کارپوریشن محمد رزاق ملک نے غلام محمد آباد کی یونین کونسل 143میں کیا۔اس موقع پرایم ڈی کمپنی کرنل (ر)عماد اقبال گل اور منیجر آپریشن اعجاز بندیشہ کے علاوہ چیئرمین عاطف کسانہ، ملک عدنان الحق، وائس چیئرمین حاجی ادریس انصاری ودیگر بھی موجود تھے ۔ اس ڈیوائس سے ویسٹ ورکرز کی آنکھ کی پتلی کی تصویر لی جائے گی جس کا ڈیٹا موبائل فون کے ذریعے کمپنی کے مرکزی آفس اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سسٹم میں فوری اپ لوڈ ہو جائے گا۔ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حاضری کا جدید نظام کمپنی کی سروسز کے معیار میں مزید بہتری لانے میں معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کی رجسٹریشن اور ڈیوائس کے تکنیکی استعمال سے متعلق عملہ کو خاطر خواہ تربیت فراہم کی جائے تاکہ اس سسٹم کی کامیابی یقینی ہوسکے ۔ایم پی اے محمدنوازملک نے کمپنی کو حاضری کاجدید ترین سسٹم متعارف کرانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پیشہ ورانہ فرائض کی عمدہ ادائیگی کے لئے دیانتداری اورنیک نیتی کی اشد ضرورت ہے اوراسلامی تعلیمات کے تحت اگر ان صفات پر عمل کیا جائے تو حاضری کے لئے ایسی کسی ڈیوائس کی ضرورت نہیں پڑے گی۔میئر محمدرزاق ملک نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کے ویژن کے مطابق آئرس ڈیوائس سے حاضری کا انقلابی قدم کرپشن سے پاک نظم ونسق کے عزم کی تکمیل کی جانب اہم پیشرفت ہے ۔انہوں نے کہا کہ جدیدسسٹم سے حاضری اور فرائض سے وابستگی کا کلچر پروان چڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر مستعد صفائی آپریشن کے لئے جامع لائحہ عمل پر عملدرآمد کیا جائے گا ۔ایم ڈی کرنل عماد گل نے بتایا کہ امریکن ٹیکنالوجی پر مشتمل حاضری کایہ سسٹم پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی معاونت سے 157یونین کونسلز میں متعارف کرایا جارہا ہے اور ہر سپروائزر کے پاس موبائل فون اور یہ ڈیوائس موجود ہوگی جس کے ذریعے آئی سکین کرکے دن میں دو مرتبہ حاضری لگائی جائے گی۔

اپ گریڈیشن کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پنجاب ٹیچرز یونین ضلع خوشاب کے صدر قنبر رضا بلوچ نے مطالبہ کیا کہ اچھے نتائج دینے والے اساتذہ کو انعامات دئیے جائیں۔ اساتذہ کو ہمیشہ سزاؤں کا ہی سامنا کرنا پڑا ہے مگر کبھی اچھے نتائج پر ان کی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے مایوسی کی فضا پیدا ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اساتذہ کے ساتھ متعدد بار وعدے تو کئے ہیں مگر پورے نہیں کئے ۔اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا فوری طور پر باقاعدہ نوٹیدیکیشن جاری کیا جائے تاکہ اساتذہ میں پائے جانے والی غیر یقینی کی کیفیت ختم اور وہ یکسوئی سے اپنے تدریسی فرائض سرانجام دے سکیں۔

;
سوموار،28اگست 2017 کا اخبار سوموار،28اگست 2017 کا اخبار Reviewed by Khushab News on 7:37:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.