بدھ 2 اگست کا اخبار

فائل فوٹو

ضلع خوشاب میں ڈاکٹروں کی ہڑتال

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پی ایم اے ضلع خوشاب کی کال پر لاہور میں ینگ ڈاکٹر ز پر مبینہ پولیس تشدد خلاف ضلع خوشاب کے داکٹروں نے ہڑتال کر دی ،بدھ کے روز ضلعی ہیڈ کوارٹر ہستال جوہر آباد، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور دیہی و بنیادی مراکز صحت میں کسی بھی آوٹ ڈور مریض کو چیک نہیں کیا گیا اور جس کی وجہ سے علاج کیلئے آنیوالے مریض مارے مارے پھرتے رہے، ضلعی و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے صرف ایمبر جنسی شعبوں میں مریضوں کو علاج کی سہولیات مہیا کی گئیں اور ینگ ڈاکٹر ز کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے دیگر تمام شعبے بند رہے۔پی ایم اے ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر راجہ غنی مسعود عالم کا کہنا تھا کہ اپنے مطالبات کے حق میں پر امن احتجاج کرنے والیینگ ڈاکٹرز پر وحشیانہ تشدد پولیس گردی کی بدترین مثال ہے ، پنجاب پولیس کو انسانیت کے مسیحاوں کے ساتھ ایسا رویہ زیب نہیں دیتا ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ینگ ڈاکٹر ز کو سروس سٹریکچر دیا جائے ، انہیں دوران ڈیوٹی مکمل سیکورٹی مہیا کی جائے ،انہیں ہیلتھ رسک الاؤنس دیا جائے اور انہیں ناانصافیوں کی لپیٹ میں لینے والے سیکرٹری ہیلتھ نجم شاہ کوفی الفور معطل کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز تنہا نہیں ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ان کے ساتھ،اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیاجائیگا ، انہوں نے پی ایم اے کے ممبران کو ہدائت کی کہ ہماری اگلی کال کا 
انتظار کریں۔ 
www.khushabnews.com

نوپورتھل بیشتر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)منتخب ارکان اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث تحصیل کی بیشتر رابطہ سڑکیں بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہو چکی ہیں ۔ پیلو وینس روڈ،شاہ والہ،نکڑو شہیداور دیگر علاقوں میں آمد ورفت دشوار ہو چکی ہے ۔ منتخب نمائندوں نے ترقی کے اعلانات تو بہت کئے لیکن ان پر عمل کی نوبت کم ہی آسکی ہے ۔ دیہی علاقوں کی طرح شہر کے اندر بھی صورتحال بہت خراب ہے ۔ سڑکوں کی خستہ حالی کیساتھ ساتھ پہوڑانوالہ،جوئیانوالہ،سیداں والا، دھپ سڑی سمیت شہر کے متعدد محلے آج بھی نکاسی آب جیسی سہولت سے محروم ہیں ۔ شہریوںنے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل کے دیہی علاقوں اور اندرون شہر سڑکوں کی حالت بہتر بنائی جائے نیز جن علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کا مسئلہ ہے وہ بھی فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ
شہریوں کو آمد و رفت میں حائل مشکلات سے نجات مل سکے ۔

ڈی سی کمپلیکس سے موٹر سائیکل چوری
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے احاطہ سے ڈی ایم او آفس کے جونیئر کلرک سید ندیم مقبول شاہ کا 36ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا۔ ندیم مقبول شاہ نے اپنا موٹر سائیکل ڈی ایم او آفس کے سامنے احاطہ ڈی سی کمپلیکس میں کھڑا کیا اور خود دفتر میں چلا گیا۔ جب واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھا۔ صدر پولیس جوہرآباد نے نامعلوم چوروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک ملزمان کی نشاندہی نہیں ہوئی۔ 

گھر میں گھسنے پر مقدمہ درج
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائدآباد پولیس نے اوکھلی موہلہ کے رہائشی تین افراد محمد ساجد اُس کے بھائی ماجد اور ساتھی امتیاز کے خلاف ایک شہری احمد فراز کے گھر میں داخل ہونے اور اُسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں زیر دفعات 457‘ 421اور506ت پ مقدمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان چوری کی نیت سے رات کی تاریکی میں احمد فراز کے گھر داخل ہوئے اس دوران اہل خانہ بیدار ہو گئے اور اُنھوں نے ملزمان کو شناخت کر لیا۔ شناخت ہونے پر ملزمان اُنھیں دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔

بجلی کی آنکھ مچولی معمول بن گئی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد کے اہم علاقوں میں ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کی چیخیں نکال دیں، سول لائنز ، نیو سیٹلائٹ ٹاؤن،افتخار ٹاؤن اور بائی پاس روڈ سے ملحقہ دیگر علاقوں کو بجلی فراہم کرنیوالا ٹرانسفارمر خراب ہو گیا جسے واپڈا کی ٹیم نے بیس گھنٹے کی طویل جدوجہدکے بعد تبدیل کیا ، اس دوران گرمی اور حبس کے شدید تریں موسم میں پسینے سے شرابور شہری تڑپتے رہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع خوشاب میں واپڈا کے پاس کے پاس کوئی اضافی ٹرانسفامر نہیں اور محض ایک ایمبرجنسی ٹرانسفارمر پر اکتفا کیا جار ہا ہے ، ساون بھادوں کے موسم میں اضافی لوڈ کے باعث بجلی کی ٹرپنگ آئے روز کا معمول بن چکا ہے اور واپڈا حکام کو خراب ٹرانسفارمر کی تبدیلی کے لئے فیصل آباد ہیڈ آفس سے مدد لینی پڑتی ہے جس کی وجہ سے محض ٹرانسفارمر کی تبدیلی پر کئی کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں شہریوں نے فیسکو حکام سے مطالبہ کیا کہ جوہرآباد کے مکینوں کو بجلی کی طویل بندش کے عذاب سے نجات دلانے کیلئے اضافی ایمبر جنسی ٹرالیاں اور ٹرانسفارمر زمہا کئے جائیں ، اس ضمن میں جب ایکسئین وپڈا ابرار حسین سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اضافی ٹرانسفارمرر اور ٹرالیوں کی فراہمی کیلئے ہیڈ ٓآفس کو باقاعدہ ڈیمانڈ بھجوائی جا چکی ہے ، انشا ء للہ عنقریب یہ مسئلہ حل ہو جائے گا ۔

جوہرآباد ،فلتھ ڈپوبن گیا،عبدالمنان خان



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآبادمیں شہر کی آبادکاری کے دوران پینسٹھ برس قبل بچھائی جانیوالی سیوریج سسٹم کی پائب لائینیں زنگ آلود ہو کر ناکارہ ہو گئیں ،جس کی وجہ سے ایک جانب تو صحت و صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے اور دوسر ی جانب سیوریج کا گندہ پانی واٹر سپلائی کی پائپ لائن میں مکس ہونے کے باعث شہری ہیپاٹائیٹس اور پیٹ کی دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ،منتخب عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ شہر کے اس اہم اور بنیادی مسئلے پر فوری توجہ مبذول کریں ،ان خیالات کا اظہار بلدیہ جوہرآباد کے کونسلر عبدالمنان خان نے اخبارنویسوں سے بات چیت کے دوران کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ سیوریج لائن کی خرابی کے باعث جا بجاگٹر ابل رہے ہیں اور بسا اوقات سیوریج کا گندہ پانی ناکارہ سیوریج لائن کے ذریعے واپس لوگوں کے گھروں میں داخل ہو جاتا ہے ،کچھ عرصہ قبل اس شہر کے مکینوں کو میگا پروجیکٹ کے تحت سیوریج سسٹم کی بحالی کا مژدہ سنایا گیا تھا لیکن شائد وہ میگا پروجیکٹ بھی افسر شاہی کے سرخ فیتے کا شکار ہو کر فائلوں میں دب چکا ہے ، یوں محسوس ہوتا ہے کہ تحریک آزادی کے عظیم سپوت مولانا محمد علی جوہر کے نام سے آباد کئے جانیوالے اس شہر کا کوئی پرسان حال نہیں، انہوں نے کہا کہ چئیرمین بلدیہ کی ذمہ داری ہے کہ اس اہم منصوبہ کیلئیے حکومت سے خصوصی گرانٹ حاصل کریں اور اس مسئلہ کا ٹھوس حل تلاش کریں ، اس ضمن میں جب بلدیہ جوہر آباد کے چیئرمین حاجی ملک محمد اشرف اعوان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ سیوریج سسٹم کی بحالی ہماری پہلی ترجیح ہے لیکن وسائل کی کمی سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، اس منصوبہ کیلئے صوبائی حکومت سے خصوصی فنڈز کی استدعا کی گئی انشاء اللہ مالی وسائل مہیا ہوتے ہی کام شروع کرا دیا جائے گا ۔

ناجائز اسلحہ برآمد

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سٹی پولیس نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ڈھول کدھی کے رہائشی ملزم ثناٗ اللہ سے دوران تفتیش اس کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونیوالی کاربین بارہ بور برآمد کر لی ، دریں اثنا خوشاب پولیس دوران چیکنگ جوہرآباد روڈ پر مشکوک حالت میں گھومنے والاے عاقل شاہ کے رہائشی محمد حفیظ سے تیس بور پسٹل برآمد کیا ہے ، دونوں ملزمان کئے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔
;
بدھ 2 اگست کا اخبار بدھ 2 اگست کا اخبار Reviewed by Khushab News on 8:29:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.