جمعہ 11 اگست کا اخبار


چارہ کترنے والی مشین میں انگلیاں کٹ گئی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)دوشیزہ کی انگلیاں ٹوکہ مشین میں آکر کٹ گئیںثمینہ کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اُنکی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے ۔تھل کے گاؤں پیلووینس میں پندرہ سالہ کسان لڑکی ثمینہ کے ہاتھ کی انگلیاں چارہ تیار کرنیوالی مشین کی زد 
میں آ کر کٹ گئیں۔

www.khushabnews.com


ضلع کونسل کے ملازمین پنشن سے محروم
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع کونسل خوشاب کے ریٹائرڈ ملازمین پنشن کے منتظر،محکمہ ہیلتھ ضلع کونسل کی ریٹائرڈ ملازمہ کنیز فاطمہ نے وزیراعلیٰ شہباز شریف، محکمہ ہیلتھ کے حکام ،چیئرمین ضلع کونسل خوشاب سمیرا ملک اور ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں پنشن کی ادائیگی یقینی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ میری طرح ڈسٹرکٹ حکومت کے دیگر ملازمین کو کئی ماہ سے پنشن نہیں ملی جس کی وجہ سے وہ معاشی مسائل میں گھر کر رہ گئے ہیں اور ان کے گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی ماہ سے دفتروں کے دھکے کھا رہے ہیں ضلع کونسل میں جاؤ تو کہتے ہیں محکمہ ہیلتھ کے پاس جاؤ وہاں سے بھی کوئی مثبت جواب نہیں ملتا۔انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ غریب پنشنرز کو فوری طور پر پنشن کی ادائیگی یقینی بنائی جائے تاکہ ان کی معاشی پریشانی حل ہو سکے ۔

موٹرسائیکلوں میں تصادم،ایک جاں بحق
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نورپورتھل رنگپور بگھور روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی حادثہ میں ایک موٹر سائیکل سوار حاجی فضل احمد ولد غلام حسین بھروکہ جاں بحق اور اس کا ساتھی محمد وقاص ولد محمد الطاف شدید زخمی ہو گیا۔ فضل احمد بھروکہ اپنے ساتھی وقاص کے ہمراہ اپنے موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اُسے سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار نے ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں دونوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے۔ اُنھیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کیا جا رہا تھا کہ فضل احمد راستہ میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ محمد وقاص کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

نجی کالج میں پنکھا گرنے طالبہ زخمی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد کے نجی کالج آئی ایل ایم کے کلاس روم میں سیلنگ فین گرنے سے ایک طالبہ شمائلہ کا سر پھٹ گیا جبکہ بہتا ہوا خون دیکھ کر دو طالبات رقیہ اور ایمن بیہوش ہو گئیں۔ تینوں طالبات کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں مسماۃ شمائلہ کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ 

محکمہ زراعت میں ہڑتال
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ زراعت (توسیع)کے فیلڈ اسسٹنٹ اور زراعت انسپکٹروں نے اپنے مطالبات پورے نہ ہونے پر ہڑتال کر دی۔ جمعرات کے روز اُنھوں نے ضلعی دفتر زراعت کے سامنے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت ایگریکلچر یونین کے ضلعی صدر ملک ربنواز نے کی۔ مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرین مطالبہ کر رہے تھے کہ اُنھیں فوری طور پر دیگر محکموں کی طرح اپ گریڈیشن دی جائے۔ توسیع پراجیکٹ کے تحت دیئے گئے موٹر سائیکل کی مرمت اور پی او ایل کیلئے ماہانہ اخراجات تنخواہ میں شامل کئے جائیں۔ پراجیکٹ الاؤنس اور رسک الاؤنس ماہانہ بنیادوں پر فراہم کیا جائے۔ اضافی یونین کونسلوں میں کام کرنیوالے فیلڈ اسسٹنٹس کو اضافی معاوضہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور فیلڈ اسسٹنٹ کی تمام خالی آسامیاں فی الفور پر کی جائیں۔ ضلعی صدر ایگریکلچر یونین ملک ربنواز کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔ 

زیر حراست ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پولیس نے قتل اور لڑائی جھگڑوں کے مقدمات میں ملوث تین زیر حراست ملزمان راجہ اسد عباس ‘ناصر اقبال اور محمد عمران سے دورانِ تفتیش اُن کی نشاندہی پر وارداتوں میں استعمال ہونیوالا ناجائز اسلحہ ایک بارہ بور بندوق اور دو تیس بور پسٹل برآمد کئے ہیں ۔ تینوں ملزمان کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق خوشاب پولیس نے مقدمہ قتل کی تفتیش کے دوران ڈھاک کے رہائشی ملزم اسد عباس سے بندوق بارہ بور ‘نورپورتھل پولیس نے لڑائی جھگڑے کے مقدمہ میں ملوث پیلووینس کے ملزمان ناصر اقبال اور محمد عمران سے ایک ‘ ایک تیس بور پسٹل برآمد کیا ہے۔ 

اسلحہ کی نوک پر شہری سے نقدی و موبائل چھین لیا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جوہرآباد کے نزدیک تین ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر شوگر ملز کالونی جوہرآباد کے رہائشی ایک شخص احمد خان سے دس ہزار 900روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے۔ صدر پولیس جوہرآباد نے احمد خان کی رپورت پر نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف زیر دفعہ 392ت پ مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک ان کا سراغ نہیں ملا۔ ایف آئی آر کے مطابق احمد خان پوسٹ گریجوایٹ کالج کے نزدیک سے گزر رہا تھا کہ اس دوران ڈاکوؤں نے اسے روکا اور اس پر اسلحہ تان کر اس سے نقدی و موبائل چھینا اور بھاگ گئے۔ 


دوشیزہ اغوا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام )عظمت کالونی جوہرآباد میں ایک شخص محمد مجید ولد محمد رفیق نے 18سالہ دوشیزہ ثریا بی بی کو اغواء کر لیا۔ سٹی پولیس جوہرآباد نے مغویہ کے ماموں محمد سلیمان کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف زیر دفعہ 365ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ابھی تک مغویہ بازیافت نہیں ہوئی۔ ایف آئی آر کے مطابق محمد مجید کا ثریا کے گھر آنا جانا تھا اس دوران اُس نے ثریا کیساتھ تعلقات استوار کر لئے اور گذشتہ روز اسے بہلا پھسلا کر اپنے ہمراہ لے گیا۔ 
گے۔ 
;
جمعہ 11 اگست کا اخبار جمعہ 11 اگست کا اخبار Reviewed by Khushab News on 8:02:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.