ضلع خوشاب کی اہم خبریں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ارفع کریم ٹاور کے قریب لاہور بم دھماکہ میں شہید ہونے والے داخلی جبی ضلعی خوشاب کے رہائشی لیاقت علیٰ کی بیوہ فتح خاتون کو حکومت پنجاب نے 20 لاکھ روپے کا امدادی چیک دے دیا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر اور ایم پی اے ملک جاوید اعوان شہید کے گھر ڈیرہ پنڈوال داخلی جبی گئے انہوں نے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ۔ دعائے مغفرت اور مرحوم کے درجات بلندی کی دعا گی ۔بعد ازاں بیوہ کو حکومت پنجاب کی جانب سے 20 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا ۔ایم پی اے ملک جاوید اعوان نے شہید کی بچی کو10 ہزار روپے نقد دے ۔ 
www.khushabnews.com
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چک نمبر31ایم بی میں گدھا ریڑھی نے ایک آٹھ سالہ بچے علی حیدر ولد عالمشیر کو روند ڈالا ‘ علی حیدر سڑک کے کنارے کھڑا تھا کہ اچانک گدھا گاڑی نے اُسے ٹکر ماری اور گاڑی کے پہیے اس کے اوپر سے گزر گئے۔ علی حیدر ولد عالم شیر کو شدید زخمی حالت میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز اُس کی زندگی بچانے کی جدوجہد کررہے ہیں۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ماڈل بازار جوہرآباد میں جھال چکیاں کا رہائشی الیکٹریشن محمد عارف ولد محمد منور جھولے پر لائٹنگ کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے نیچے گیا جس کے سبب اس کے سر اور جسم کے دیگر حصوں پر چوٹیں لگنے سے زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد پہنچایا گیا جہاں سے اُسے تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں پندرہ تا 19اگست صحت میلہ لگایا جائے گا۔ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر قاضی آصف محمود نے بتایا ہے کہ اس دوران ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی مفت سکریننگ کی جائے گی۔ الٹرا ساؤنڈ اور لیب ٹیسٹ کئے جائیں گے اور ان کی مفت ویکسینیشن کی جائے گی۔ ڈاکٹر قاضی آصف محمود کا کہنا تھا کہ ہیپاٹائٹس کے حوالے سے لگایا جانیوالا یہ صحت میلہ ضلع خوشاب کے عوام کیلئے ایک بہت بڑی خوشخبری ہے اس لئے عوام اس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں تاکہ ہیپاٹائٹس کے موذی مرض پر قابو پایا جا سکے۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن خوشاب کے آفس سیکرٹری گلباز بیڑہ کے والد بزرگوار احمد خان وفات پا گئے‘ مرحوم کا جسد خاکی اُن کے آبائی گاؤں ہموکہ کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور ارکان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب کے مختلف علاقوں میں دو ‘ دوشیزاؤں کو اغواء کر لیا گیا اغواء کی پہلی واردات موضع گنجیال میں ہوئی جہاں دو بھائیوں محمد رفیق‘ محمد شریف نے دو خواتین عظمیٰ زوجہ اسماعیل ‘ عطیہ زوجہ محمد رفیق اور اُن کے دو ساتھیوں نے 22سالہ دوشیزہ صائمہ نوشین کو اغواء کر لیا۔ قائدآباد پولیس نے مغویہ کے بھائی محمد عاطف کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 365ت پ مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے ایف آئی آر کے مطابق ملزمان ایک کیری ڈبے پر آئے اور صائمہ نوشین کو زبردستی اٹھا کر لے گئے۔ اغواء کی دوسری واردات محلہ رونق پورہ خوشاب میں ہوئی جہاں شہادت حسین نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کی معاونت سے 17سالہ لڑکی فزاء بی بی کو اغواء کیا۔ خوشاب پولیس نے مغویہ کے والد عمر دراز کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے ملازمین کی جانب سے مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہونیوالے 13ملازمین کے اعزاز میں پر وقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر محمد کلیم سپریٹنڈنٹ ملک محمد انور ‘ ایپکا ڈی سی آفس برانچ کے صدر محبوب خان بلوچ اور جنرل سیکرٹری سکندر ٹوانہ سمیت ڈی سی کمپلیکس کے ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے ریٹائر ہونیوالے تیرہ ملازمین سپریٹنڈنٹ ملک بشیر احمد‘ اسسٹنٹ ملک صادق‘ صدیق خان بلوچ‘ جبار خان نیازی ‘ خدا یار ‘ سینئر کلرک زمان خان ‘ عابد حسین ‘ منظور حسین ‘ جونیئر کلرک مختار خان‘ مہر محمد ممتاز ‘ حافظ اقبال‘ نائب قاصد محمد عزیز اور ڈرائیور حاجی اختر کو دورانِ ملازمت شاندار کارکردگی دکھانے پر الوداعی تحائف دیئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر کا کہنا تھا کہ مدت ملازمت پوری کرنیوالے ملازمین نے دورانِ تعیناتی اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی کیساتھ سرانجام دیئے جس کی وجہ سے ڈی سی آفس کا پورا سٹاف اُنھیں خراجِ تحسین پیش کر رہا ہے۔ اُنھوں نے دیگر ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ خوش اخلاقی کو اپنا شعار بنائیں اور مسائل کے حل کیلئے آنیوالے سائلوں کی توقعات پر پورا اُتریں۔ اس موقع پر ایپکا ڈی سی یونٹ کے صدر محبوب خان بلوچ نے ڈی سی آفس کے ملازمین کو درپیش مسائل و مشکلات پر روشنی ڈالی۔
;
ضلع خوشاب کی اہم خبریں ضلع خوشاب کی اہم خبریں Reviewed by Khushab News on 10:48:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.