ضلع خوشاب کی اہم خبریں

پولیس میں تبادلے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید نے انتظامی بنیادوں پرپولیس افسران و ملازمان کے تبادلے کر دیئے،اسسٹنٹ محمد رشید کو ضلع خوشاب سے ضلع سرگودھا تبدیل کر دیاسینئر سکیل سٹینو گرافر محمد ممتاز طاہر کوضلع خوشاب سے ضلع سرگودھا ،منیر احمد سٹینو گرافر کو ضلع سرگودھا سے ضلع خوشاب تبدیل کر دیامحمد لقمان سٹینو گرافر کو ضلع خوشاب سے ضلع سرگودھا،زاہد احمد خان سٹینو گرافر کو ضلع سرگودھا سے ضلع بھکر،محمد عمر سٹینو گرافر کو ضلع بھکر سے ضلع سرگودھا،اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام رضا کو ٹریفک ضلع بھکر سے ٹریفک ضلع میانوالی تبدیل کر دیا۔


نور پور تھل پٹواری اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کررہے ہیں

www.khushabnews.comمویشی منڈی بیوپاری پریشان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مویشی منڈی خوشاب میں سہولیات کا فقدان،سکیورٹی ، سائے اور پانی کے مناسب انتظامات یقینی بنائے جائیں،مویشی منڈی خوشاب میں سہولیات کا فقدان ہو نے کے باعث بیو پا ریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ گزشتہ روز ایک سروے کے دوران بیو پا ریوں نے باتا یا کہ نہ منڈی میں حفاظتی انتظامات تسلی بخش ہیں نہ سایہ دار جگہ کا بندو بست ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مویشیوں کو پلانے کے لئے جو پانی فراہمن کیا جا تا ہے وہ بھی مضر صحت ہو تا ہے جس سے جانور بیما ر ہو جاتے ہیں ۔ انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ بیوپاریوں کو مناسب سہولیات فراہم کی جائیں ۔
خوشاب شہر میں تجاوازات کی بھرمار
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) خوشاب شہر کےکچہ بازار ،مین بازار ،گروٹ روڈ سے پیدل گزرنا دشوار ہو گیا ، ڈی سی سے نوٹس کا مطالبہ ،میونسپل کمیٹی کے ارباب اختیار کی عدم توجہی اور مبینہ سر پرستی کی وجہ سے خوشاب میں تجا وزات کی بھرمار نے آمدو رفت دشوار بنا ڈالی ۔ ایک سروے کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچہ بازار ،مین بازار ،کلمہ چوک گروٹ روڈ سے پیدل گزرنا دشوار ہو گیا ہے ۔ مافیا جہاں چاہتا ہے قبضہ جما لیتا ہے کو ئی روکنے ٹوکنے والا نہیں ۔ چھتری چوک اور کچہ بازار کو ریڑھی والوں نے اپنی جاگیر بنا رکھا ہے ۔رہی سہی کسر غیر قانونی رکشہ سٹیندز نے نکال دی ہے ۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر خوشاب سے مطالبہ کیا ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف فوری طور پر موثر کارروائی عمل میں لا ئی جائے تاکہ عوام کو آمدو رفت میں سہولت مل سکے ۔
پی پی 41 پر پی ٹی آئی نے بھی مسترد کردیا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری پیر فیض الحسن گیلانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی بے وفا کو واپس نہیں لے گی ۔ پی پی 39میں سنگھا برادران سے زیا دہ مضبوط امیدوار موجود ہیں ۔ خوشاب کے چھ حلقوں میں ایسے امیدواروں کوٹکٹ دئے جائیں گے جن پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کوئی حلقہ اوپن نہیں چھوڑے گی خوشاب شہر میں پی پی 41 کے حوالے سے بنائے جانے والے شہری اتحاد کی کوئی حیثیت نہیں انہوں نے کہاکہ ٹکٹ کی تقسیم کیلئے پارٹی نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا ہے جو کسی بھی 
حلقے میں ٹکٹ کے لئے امیدوار کا فیصلہ کرے گا۔

نور پور تھل پٹرولنگ پولیس کے جوان سکول سے گم ہونیوالے پانچ سالہ معاویہ کو والدین کے حوالے کررہے ہیں

ناصر ولایت اے سی نور پور تعینات 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)حکومت پنجاب نے اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل کی خالی آسامی پر ناصر ولایت کو اسسٹنٹ کمشنر تعینات کر دیا ہےوہ قبل ازیں ننکانہ صاحب میں تعینات تھے ۔ انہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔

ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے عہدیدار نئے تعینات ہونےوا؛ے ہیڈماسٹرز کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کررہے ہیں

کانگو وائرس آگاہی مہم شروع
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ لائیو سٹاک ضلع خوشاب نے کانگو وائرس کے خاتمہ اور اسکے بچاؤ کے لئے مین روڈ پر جگہ جگہ اپنے سٹاف کی ڈیوٹی لگا دی تاکہ عیدالاضحی کے موقع پر منڈیوں میں جانیوالے مویشیوں سے کانگو وائرس کے خاتمہ کے لئے سپرے کیا جائے اور لوگوں کو آگاہی دی جائے ۔اس کیساتھ ساتھ لائیو سٹاک عملہ نے کانگو وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بتانے کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے ۔

خود کشی کی کوشش خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مٹھہ ٹوانہ میں ایک پندرہ سالہ لڑکے محمد شہادت ولد منصب علی نے گھریلو جھگڑے کی بنا پر کیڑے مار زہریلی دوائی کھا لی‘ محمد شہادت کا اپنی بہن کیساتھ جھگڑا ہوا تھا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اُس نے زہر کھایا۔ حالت بگڑ جانے پر اُسے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا جہاں شعبہ ایمرجنسی میں اس کا معدہ واش ہوا اور بروقت طبی امداد ملنے سے اُس کی جان بچ گئی۔
منشیات فروش گرفتار
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائدآباد پولیس نے منشیات کے خلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران موضع شاہ والا میں اچانک چھاپہ مار کر ایک منشیات فروش علی رضا کو گرفتار کر لیا‘ ملزم کے قبضہ سے 1725گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم علی رضا کیخلاف منشیات فروشی کے الزام میں نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 
عظمت کالونی ،چور دوکان کا صفایا کرگئے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)عظمت کالونی جوہرآباد میں نامعلوم چوروں نے محمد عارف سہیل کی دوکان کے تالے توڑ کر تیس ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا‘ سٹی پولیس جوہرآباد نے دوکان کے مالک عارف سہیل کی رپورٹ پر نامعلوم چوروں کیخلاف زیر دفعات 457اور 380ت پ مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک ملزمان کی نشاندہی نہیں ہوئی۔ ایف آئی آر کے مطابق محمد عارف سہیل شام کے وقت اپنی دوکان بند کر کے اپنے گھر گلشن اقبال ٹاؤن چلا گیا صبح جب واپس آیا تو دوکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے‘ دو کمپیوٹر‘ ایل سی ڈی اور دیگر سامان غائب تھا۔
دو خواتین اغوا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد کے نواحی علاقوں ہڈالی اور بوتالہ میں دو خواتین کو اغواء کر لیا گیا‘ اغواء کی پہلی واردات وڈھلانوالہ ہڈالی میں ہوئی جہاں رئیس اعظم ‘ عنایت اﷲ اور ان کی ساتھی ایک خاتون اور دو مردوں نے ایک شخص غلام محمد کی سترہ سالہ بیٹی عذرا فاطمہ کو اغواء کر لیا‘ مغویہ عذرہ فاطمہ کی چھ ماہ قبل عثمان کے ساتھ شادی ہوئی تھی گذشتہ روز وہ رفع حاجت کیلئے گئی تو ملزمان نے اسے زبردستی اٹھا کر گاڑی میں ڈالا اور فرار ہو گئے۔ اغواء کی دوسری واردات غلہ منڈی جوہرآباد میں ہوئی جہاں موضع بوتالہ کی رہائشی اٹھارہ سالہ لڑکی آسیہ پروین دُختر غلام حسین کو اغواء کیا گیا۔ آسیہ پروین اپنی والدہ کے ہمراہ نجی ہسپتال میں دوائی لینے کیلئے آئی اس دوران محمد رمضان کھنڈوا اور محمد فیاض گانجڑی اسے زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گئے۔ پولیس نے دونوں وارداتوں کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے۔ 

پٹواریوں کا احتجاج
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب کے پٹواریوں اور نمبرداروں نے اپنے مطالبات پورے نہ ہونے پر ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا‘ مظاہرین کی قیادت انجمن پٹواریاں کے ڈویژنل نائب صدر ملک ربنواز ‘ ضلعی صدر ملک محمد افصل اور دیگر راہنماؤں نے کی۔ سینکڑوں مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اُن کے مطالبات کو نظر انداز کرنے کی پالیسی ختم کرے اُن کے جائز مطالبات فی الفور پورے کئے جائیں ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انجمن پٹواریاں کے ڈویژنل نائب صدر ملک ربنواز کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے ستمبر 2015ء میں پٹواریوں کا ٹی اے ڈی اے فکس کرنے کا مطالبہ تسلیم کیا تھا لیکن دو سال گزرنے کے باوجود ابھی تک اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ اُنھوں نے پٹواریوں کی اپ گریڈیشن ‘ ریونیو ریکوری پر اڑھائی فیصد کمیشن دینے‘ پٹواریوں / قانونگو کو موٹر سائیکل اور ریونیو آفس کیلئے سنگل ڈور گاڑی کی فراہمی ہر پٹوار سرکل میں نئے دفتر کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے باقاعدہ سمری تیار کی تھی جس میں تجویز دی گئی ہے کہ 57سال سے زائد عمر کے پٹواری جن کی ملازمت 25سال سے زائد ہے اُنھیں جبری ریٹائر کیا جائے گا اور جن پٹواریوں کی عمر 45سال سے زائد اور تعلیم میٹرک ہے اُنھیں محکمہ زراعت یا کسی دیگر محکمے میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ یہ صورتحال ہمارے لئے قابل قبول نہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے پٹواری سڑکوں پر ہیں لیکن یوں محسوس ہوتا ہے کہ حکومت نے اُن کے مطالبات کو نظر انداز کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔ اس موقع پر انجمن پٹواریان ضلع خوشاب کے صدر ملک محمد افضل ‘ تحصیل خوشاب کے صدر شفقت شاہ‘ تحصیل قائدآباد کے صدر خدا بخش ‘ اُتراء ‘ نورپورتھل کے صدر خان محمد جسرہ ‘ ضلعی جنرل سیکرٹری شاہ نواز اور ڈھاک کے نمبردار راجہ محمد امیر نے بھی خطاب کیا ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کر دیا جائے گا۔ حکومت ہمارے مطالبات کو نظر انداز کرنے کی پالیسی ختم کرے۔

آئل ٹینکر الٹ گیا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)میانوالی روڈ پر بندیال کے قریب آئل ٹینکر ٹرک کو اوور لوڈ ٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہو کر اُلٹ گیا‘ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی پٹرولنگ غضنفر عباس ‘ اسسٹنٹ کمشنر قائدآباد چوہدری محمد سرور‘ ایس ڈی پی او مٹھہ ٹوانہ عبدالرحمن‘ ہائی وے پٹرولنگ پولیس اور پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آئل ٹینکر کو گھیرے میں لے کر جائے حادثہ کو سیل کر کے محفوظ بنا دیا جس کی وجہ سے کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم تقریبا 2گھنٹے تک اس روڈ پر ٹریفک بند رہی۔ ریسکیو 1122اور ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے طویل جدوجہد کے بعد روڈ کو کلیئر کیا ۔ 
سمیع اعوان نے خوشخبری سنادی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع کونسل خوشاب کے زیر اہتمام پہلا سالانہ شوٹنگ والی بال فلڈ لائٹ چیلنج شو میچ 28اگست بروز سوموار ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد کے لان میں کھیلا جائے گا۔ جس میں ملک گیر شہرت کی حامل مہر الطاف حسین ملاح اور زوار سید تنویر عباس شاہ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ یوتھ کونسل ملک سمیع الحق اعوان نے بتایا ہے کہ اس عظیم الشان شو میچ میں ضلع کونسل خوشاب کی چیئرپرسن محترمہ سمیرا ملک ‘ قومی اسمبلی کے رُکن ملک محمد عزیر خان ‘ ضلع کونسل کے وائس چیئرمین ملک مسعود نذیر راجڑ اور ملک سالار محمد خان بطور مہمانانِ خصوصی شریک ہونگے۔ ریفری کے فرائض سید اشفاق حسین شاہ ہمدانی جبکہ کمپیئرنگ کے فرائض عنصر جاوید سرانجام دینگے۔ 
;
ضلع خوشاب کی اہم خبریں ضلع خوشاب کی اہم خبریں Reviewed by Khushab News on 8:26:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.